مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے صحافیوں کااستقبال

مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے صحافیوں کو استقبال 

مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونا مہاماری کے دوران مختلف شعبہ ہائے جات میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کی ستائش اور سراہنا کیلئے جہاں ملک بھر میں بے شمار افراد ایسے خدمت گزاروں کا استقبال و اعزاز کررہیں ۔ وہیں مالیگاوں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا مہاماری میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے عوض مالیگاوں کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا صحافیوں کو میئر آفس میں طاہرہ شیخ رشید کے زریعے اعزاز و استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کو فریمننگ سرٹیفیکیٹ دیا گیا ۔ اس تقریب میں اردو مراٹھی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندے ، نامہ نگار ، مدیران موجود تھے۔  سینئر صحافی زاہد اختر دیوان عام نے اس موقع پر صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ اور میئر طاہرہ شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا ۔ اور صحافیوں سے متعلق کارپوریشن سے تعاون کی اپیل کی ۔

کوئی تبصرے نہیں: