خادمِ قوم فاروق فیض اللہ خان قریشی کو انجمن محبانِ کی جانب سے سلام
✍🏻 عادل پٹھان
یہ شہر مالیگاؤں مسجد میناروں کا شہر ہے یہاں پر ہر ایک قسم کی روشنی و ہر ایک قسم کے پھول موجود ہے.. اسی روشنی اور پھولوں سے پیدا ہوا ایک نام جسے شہر فاروق فیض اللہ قریشی کے نام سے جانتا و پہچانتا ہے... آج ہماری قوم و ملت کی لاکھوں بیٹیاں اپنے ایسے بھائی کی تلاش میں رہتی ہے کہ کہ وہ اٹھے اور انکی غریبی و مفلسی کو دیکھتے ہوئے انکے ماں باپ کا سہارا بن کر انکو اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سنّت ادا کرنے میں آسانی پیدا فرمائے انہی بہنوں و ملت کی بیٹیوں کی دعاؤں سے لاکھوں نوجوان شہر میں پھولوں اور روشنی کی طرح ابھرے اور انہوں نے شہر میں بسنے والے غریب مفلس خدار خاندانوں کی بیٹیوں کے نکاح کا انتظام کیا اور لاکھوں بیٹیاں اجتماعی پروگرام شادی ہوجانے کے بعد اپنے سسرال میں ان بھائیوں کیلئے دعا کرتی ہے اور انکو اپنی ہر دعاؤں میں یاد رکھتی ہے... اسی سلسلے کی ایک کڑی ہمارے بھائی کارپوریٹر فاروق خان فیض اللہ خان قریشی صاحب نے بھی اپنی جانب سے 24 اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کرنے کی جو کوشش کی ہے اللہ رب العزت انکی عمر میں برکت عطا فرمائے انکو دنیا و آخرت میں سرخروں فرمائے... اور کل قیامت تک اپنے دین کی اور امت کی خدمت کیلئے چن لے.... آمین ثم آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں