زمانہ ڈھونڈنے نکلے گا روشنی لیکرنڈر و بیباک رہنما ساتھی نہال احمد ‏

زمانہ ڈھونڈنے نکلے گا روشنی لیکر
نڈر و بیباک رہنما
     ساتھی نہال احمد مولوی محمد عثمان صاحب

 اقبال احمد انصاری قلعہ 
(قسط نمبر2)
؁١٩٤٨ میں  ساتھی نہال احمد صاَحب کی شادی نیاَپورہ کے ایک علمی و مذہبی گھرانے کی صاحبزادی سے ہوئی جونیک سیرت خاتون تھی ۔  ؁١٩٤٩ میں پہلی بار ساتھی نہال احمد صاحب نے مالیگاؤں میونسپل الیکشن میں نیا پورہ کی آزاد کلب کے نامزد آزاد امیدوار کی حیشیت سے قسمَت آزمائی اور ناکام ہوئے باوجود اس کے اپنے آپ کو مایوسی کے حصار میں مقید نہیں ہونے دیا بلکہ عوامی خدمت گار کی حیشیت سے پرجا سوشلسٹ پارٹی سے منسلک ہوگئےاور سیاسی سرگرمیوں میں بڑچڑکرحصّہ لیتے رہے ؁١٩٥٤ میں پہلی بارساتھی نہال احمدصاحب میونسپل کونسلر منتخب ہوئےتب سےکامیابی کے ساتھ عملی سیاست میں ان کا داخلہ ہوا پھر آپ نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کامیابی کی طرف بڑتے ہی چلے گئے اور ؁١٩٦٢میں ساتھی نہال احمدصاحب مالیگاؤں میونسپل کونسل میں صدربلدیہ کے عہدے پر براجمان ہوئے ۔
؁١٩٦٢ میں ہوئے مہاراشڑ اَسمبلی اِنتخابات  میں پہلی بار ساتھی نہال احمد صاحب نے  پرجا شوشلسٹ پارٹی کے نامزد امیدوارکی حیشیت سے اُمیدواری کی اورشکست  سے دوچار ہوگئےہارون احمد انصاری صاَحب کانگریس پارٹی سے کامیاب رہے ساتھی نہال احمدصاحب صدربلدیہ کے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے اس شہر کو ترقی کی طرف لے جانے لگے اور پھر؁١٩٦٧ میں ہوئے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں  ساتھی نہال احمد صاَحب  نے ہارون احمد انصاری صاَحب کو شکست دے کر پہلی بارمالیگاؤں شہر سے MLA منتخب ہوئے
؁١٩٧٢ میں عالشہ حکیم سے شکست کے بعد ؁١٩٧٧میں ہوئے مہاراشڑ اَسمبلی انتخابات  میں ساتھی نہال احمدصاحب کو شاندار جیت حاصل ہوئی اور اور اس کے کچھ دنوں کے بعد ہی ؁١٩٧٨میں ریاست مہاراشٹر  کے وزیراعلَی بننےکی دوڑ میں شامل رہے ساتھی نہال احمد صاحب کو بحیشیت وزیراعلی عہدے کے لئے نامزد بھی کیا گیا مگر ان کی سیاسی اُصول پسندی آڑے آئی ساتھی نہال احمد صاحب ایک اصول پسند نڈر و بیباک لیڈر تھے انہوں نے ووٹوں کی خریدوفروخت سے اِجتناب کیا اور شردپوار کی کابینہ میں وزیر ٹیکنیکل تعلیم و روزگار کا عہده لے کرمطمئن رہے اور مالیگاؤں شہر کے تعلیم  یافتہ نوجوانوں سمیت دیگر افراد کو بیرون ملک میں ملاَزمت کیلئے بھیج کر برسرروزگار کیا۔
ساتھی نہال احمد صاحب منسٹر  بنتے ہی مالیگاؤں شہر میں فارمیسی کالج شروع کیا ،اس سے پہلے مسلم علاقوں بہت کم میڈیکل اسٹورتھی ، آج اگر مالیگاؤں شہر میں جگہ جگہ میڈیکل اسٹور ہے تو اس کا سہرا ساتھی نہال احمدصاحب کے سر جاتاہے،  مالیگاؤں شہر کےنوجوانوں کے لئے جمہور ہائی اسکول میں ٹیکنیل کالج شروع کیا آج شہر کے سینکڑوں نوجوان انجینئر  ، پلمبر  ، ٹیکنیشن کے کام سےبرسرروزگار ہیں تو یہ بھی ساتھی نہال احمد صاحب کی دوراندیش نگاہوں کی بدولت ہے
باقی آئندہ جاری

کوئی تبصرے نہیں: