ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست اس ماہ بیس فروری کو ہوگی

ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست اس ماہ بیس فروری کو ہوگی 
گذشتہ زائد از ڈیڑھ دہائیوں سے جاری و ساری ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست اس ماہ مورخہ ۲۰ فروری ۲۰۲۱ء بروز سنیچر شب میں ٹھیک دس بجے، اے ٹی ٹی کیمپس کے مرکزی ہال میں ہوگی جسکی صدارت کے فرائض شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف ادیب، شاعر و مورخ ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحب انجام دیں گے-  قلمکاران میں ماسٹر عبدالمجید، ڈاکٹر اقبال برکی، محمد مصطفی برکتی، الطاف علی دلکش و صادق اسعد صاحبان ہونگے جو اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- ان تخلیقات پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، ادباء، شعراء، قلمکار، زیر تربیت معلمین، اردو زبان کے اساتذہ، بالخصوص بی اے، ایم اے (اردو) کے طلباء و عوام الناس سے شرکت کی استدعا صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے۔ حاضرین کی چاۓ، پانی سے تواضع بھی کی جاتی ہے- منجانب:- صالح قدروں کا ترجمان، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: