ستمبر اکتوبر کا وظیفہ تقسیم، تحصیلدار نے جوابی لیٹر دیا

پیر کو تحصیل آفیس کا گھیراؤ ملتوی
جنتادل کی تحریک کے اعلان کا اثر، ستمبر اکتوبر کا وظیفہ تقسیم، تحصیلدار نے جوابی لیٹر دیا
جنتادل عوامی مفاد میں شہریان کے فائدے کیلئے تحریک چلاتی ہے اور تحریک کامیاب ہوتی ہے : (مستقیم ڈگنیٹی)
مالیگاؤں 13 فروری 2021 بروز سنیچر : گذشتہ دنوں جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* کی دستخط سے 3 عنوان پر مطالباتی خط *مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا* کی جانب سے *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* نے دیا، جس میں انتباہ بھی دیا گیا تھا کہ ستمبر سے 65 سالہ، بیوہ، معذوروں کا رُکا ہوا وظیفہ پیر تک اگر اِن ضرورت مندوں کو تقسیم نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی. اس تعلق سے تفصیلی خبریں اخبارات میں شائع ہو چکی ہے.
               آج مقامی تحصیلدار نے جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* کے نام سے جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے 3 مطالبے میں سے ایک مطالبہ *اکتوبر 2020 سے شرامنڈ بار یوجنا کے کام کو انجام دینے والی کمیٹی جس میں تحصیلدار، اکاؤنٹنٹ، ملازم کی کھالی جگہ پُر کرنے کا فیصلہ لینا کا اختیار مہاراشٹر منترالیہ کو ہے* اسی کے ساتھ آپ کی جانب سے کیا گیا دوسرا مطالبہ *1500 عریضوں کی منظوری دینے کا، اس مطالبے پر 1132 عریضوں کی منظوری ہم نے دے دی ہے بقیہ عریضوں کی جانچ کرکے 17 فروری تک منظوری دے دی جائے گی.* آپ کے مطالباتی لیٹر میں تیسرا مطالبہ جس میں آپ نے *ستمبر سے رُکے ہوئے وظیفے کی تقسیمِ کا مطالبہ کئے تھے، اس پر ہم ستمبر اور اکتوبر 2 مہینے کا وظیفہ بینک کھاتے میں ڈال دیئے ہے جو کہ پروسیسر ہونے کو ایک ہفتہ لگے گا، ایک ہفتہ میں 2 مہینے کا وظیفہ ضرورت مندوں کو مل جائے گا. اسی کے ساتھ نومبر دسمبر کا وظیفہ 15 دونوں میں ڈال دیا جائے گا.* اس طرح کا جوابی خط دیتے ہوئے تحصیلدار نے جنتادل لیڈر شان ہند صاحبہ سے گذارش کی کہ آپ کا آندولن پیر کو تحصیل آفیس کے گھیراؤ کرنے کا، اسے ملتوی کردو.
               اپوزیشن لیڈر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* نے کہا کہ ٹھیک ہے عوامی تحریک کے دباؤ میں عوامی کام کا کیا جانا جنتادل کی کامیابی ہے ہم آندولن ملتوی تو کرے گے مگر آفیسران اپنی بات سے آگے پیچھے ہوئے اور ضرورت مندوں کا اُن کا حق نہیں ملا تو جنتادل عوام کو ساتھ لے کر نہالی انداز میں عوامی مطالبہ ضرور پورا کرے گی. اِس ضمن میں جنتادل سیکولر *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* نے کہا کہ آفیسران اگر اپنا کام اپنی ذمہ داری سے کرتے تو نہ ہی عوام کو پریشانی ہوتی اور نہ ہی ہم کو تحریک آندولن کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، جنتادل کی تحریک کے اعلان کا اثر یہ ہوا یہ 2 مہینے کے وظیفے کی تقسیم شروع ہوگئی، بقیہ وظیفہ بھی دینے کا وعدہ کئے، جنتادل کی ہی تحریک کے اعلان سے ڈر کر آفیسران نے 2020 سے نئے عریضوں کی منظوری کا کام شروع کر دیا ہے، رہی بات شرامنڈ بار یوجنا کمیٹی کے اراکین کی کھالی جگہ پُر کرنے کی اس تعلق سے ہم ریاستی وزیر دھنّجئے منڈے کو لیٹر دے کر مانگ کئے ہیں ہم جلد ہی وزیر موصوف سے ملاقات کرکے مذکورہ کمیٹی کی کھالی جگہ پُر کروائے گے.
پریس نوٹ
جاری کردہ
سہیل عبدالکریم
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: