جامنیر میں اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہہماری تباہی ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے (مولانا عمرین محفوظ رحمانی)

جامنیر میں اجلاس عام بعنوان  اصلاح معاشرہ
ہماری تباہی ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے (مولانا عمرین محفوظ رحمانی)
علماء کرام کو رہبر قوم سند سے نوازا گیا

جامنیر (عمران خان)جامنیر شہر میں موجودہ حالات کے تناظر میں خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم اور جمیعتہ العلماء کے اشتراک سے ایک اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہ بعد نماز مغرب مسجد عمر مدنی نگر جامنیر میں رکھا گیا اس اجلاس کے مقرر خصوصی حضرت مولانا عمرین صاحب جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لا بورڈ تھے اور مہمانان خصوصی میں حضرت مولانا شعیب صاحب مالیگاوں,  حضرت مولانا نور صاحب بھساول,  قاری ظہیر صاحب بھساول,  حضرت مفتی مسعود اختر قاسمی صاحب شیندورنی,  حضرت مفتی عبدالروف صاحب جامنیر,  حضرت مولانا عمران مظاہری صاحب جامنیر تھے اس اجلاس کی نظامت وسیم اعجاز سر نے بحسن و خوبی انجام دی اس اجلاس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہے آج ہمیں چاروں جانب سے دبانے ڈرانے کی کوشش کی جارہی,  وطن عزیز میں ہمیں کسی نا کسی بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا اس کی وجہ کیا ہے ایسا کیوں ہورہا کیا ہم نے کبھی سوچا کیونکہ آج ہم اسلامی طرز زندگی بھول بیٹھے ہے آج ہر فرد اپنے ذاتی مفادات میں ڈوبا ہوا ہے نوجوان جو قوم کا معمار ہوتے ہیں موبائل فون,  گٹکا,  شراب جیسی منشیات میں ڈوبے ہوئے ہیں , آج ہماری شادیوں میں فضول اخراجات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں کہیں غریب کا چولہا بجھ رہا ہے اور ہم ڈی جے بجا رہے ہے کہیں پڑوسی کو اسپتال میں بتانے کے پیسے نہیں ہے اور ہم شادیوں میں لاکھوں روپے برباد کررہا ہے ہمارا تعلیمی نظام برباد ہورہا ہے اور ہم انگریزی میڈیم اسکولوں میں بچوں کے داخلے کررہے ہے آج دین کی دوری اور دشمنان اسلام کی سازیشوں کی وجہ سے ہماری کتنی دوشیزائیں ارتداد کے دہانے پر پہنچ گئی ہے,  کیا ضرورت ہے لڑکے اور لڑکیوں کو موبائل دلانے کی اور اگر ہم دلا رہے ہے تو کیا ان پر ہماری نظریں ہے کہ وہ کس سے بات کررہی ہے کررہا ہے اگر ہمیں اپنا ایمان بچانا ہے اپنے بچوں کا ایمان بچانا ہے تو ہمیں مدارس کی طرف توجہ دینی کی ضرورت ہے مدارس ہی اب بچے ہے جہاں ہمارے بچے ایمان کی زندگی گزار سکتے ہے آج ہم دیکھ رہے ہے کہ حکومت کسی سے ماننے کو تیار نہیں ہے ہمارے ملک کا کسان تقریبا تین مہینے سے اندولن کررہے ہے لیکن اقدار کے نشہ میں مست حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں ہمیں اس معلوم ہوتا ہے کہ اب جمہوری احتجاج کا مقصد بھی ختم ہوچکا اس لیے ہمیں تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح موصوف نے کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی بیان کے بعد زکر اور دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا اسی طرح خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کی جانب سے مولانا عمرین صاحب,  مولانا نور صاحب,  مولانا عمران صاحب,  قاری ظہیر صاحب,  مولانا شعیب صاحب,  مفتی مسعود اختر صاحب,  مفتی عبدالروف صاحب اور دیگر علماء کرام جامنیر کو رہبر قوم سند سے نواز گیا اجلاس کو کامیاب بنانے میں صدر و اراکین خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کے عمران امجد خان , دلیر خان سر , وحدت فیضی سر, ساجد خان سر,  توصیف احمد,  سہیل ناصر اور معین شیخ اسی طرح جمعیت العلماء جامنیر کے مولانا عمران مظاہری صاحب, مولانا عرفان صاحب,  مفتی عبدالروف صاحب,  اور دیگر علمائے کرام , اسی کے ساتھ مدنی نگر بوائز ,بسم اللہ نگر بوائز اور جنّایک فاونئڈشن نے مدد کی

ليست هناك تعليقات: