مالیگاؤں : سیف نیوز کا اب ہوا باقاعدہ افتتاح ، صحافتی سفر میں آئیگی مزید تیزی

مالیگاؤں : سیف نیوز کا اب ہوا باقاعدہ افتتاح ، صحافتی سفر میں آئیگی مزید تیزی 
مالیگاوں (نامہ نگار) نہایت وقت میں تیزی سے پھیلنے والی مصدقہ خبروں کے ذریعے مالیگاوں شہر میں کم وقت میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والی آن لائن اردو اخبار سیف نیوز کا کل بروز بدھ 24 فروری 2021 کو بعد نماز عصر شاندار افتتاح عمل میں آیا ۔ 

اس افتتاحی تقریب میں مالیگاوں شہر مشہور عالم دین حضرت مولانا حسین محفوظ رحمانی نے سیف نیوز کی پالیسی اور معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف نیوز کا مستقبل نہایت خوشگوار ہوگا ایسی امید ظاہر کرتے ہوئے سیف نیوز اسٹاف کو دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والے نے بھی سیف نیوز کی ستائش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ 

اس پر مسرت موقع پر مولانا قیوم احمد محمدی نے بھی شرکت کی اور سیف نیوز کی ترقی کیلئے اپنا اظہار خیال کیا ۔ وہیں مفتی حسنین محفوظ رحمانی کے دست مبارک سے سیف نیوز کی نئی آفس کا افتتاح عمل میں آیا ۔ آپ کو بتادیں کہ سیف نیوز کی آفس نیشنل کمپاؤنڈ سیف لینڈ ڈیولپرس کی آفس سے متصل نیشنل شاپنگ کامپلیکس میں شروع کی گئی ہے ۔ اب سیف نیوز خبروں کی اشاعت کے ساتھ یوٹیوب کے ذریعے بھی اپنے صحافتی سفر میں کارآمد ہوگا ۔ 

پروگرام کے اختتام پر سیف نیوز اسٹاف کے زمہ داران نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ وہیں سیف نیوز ذمہ داران نے مالیگاوں شہر کی عوام سے اپیل کی ہیکہ مالیگاوں شہر سمیت دنیا بھر کی ہر وقت کی خبرو⁦ں سے باخبر رہنے کیلئے اپنے اسمارٹ فون میں پلے اسٹور سے ہمارے آن لائن اخبار سیف نیوز کو ڈاؤنلوڈ کریں ، اور یوٹیوب چینل پر سبسکرائیب بھی کردے اور ہماری ہر خبر کو اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر کریں ۔واضح رہے کہ سیف نیوز آفس کی اس افتتاحی تقریب کے بعد تمام مہمانوں کیلئے ریفریش منٹ کا انتظام کیا گیا تھا ۔

سیف نیوز کے روح رواں عبدالرحمن بھائی نے کہی یہ بڑی بات 

 وہیں سیف نیوز کے روح رواں عبد الرحمن بھائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت میں متحرک ہونا ہمارا کوئی ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا صحافتی میدان سے ہم سماج قوم و ملت اور اقلیتوں کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ لہذا عوام ہمارے اس مشن میں ساتھ دیتے ہوئے سیف نیوز سے جٹی رہے ۔

ليست هناك تعليقات: