صنعتی مسائل کو لیکر بلا مفاد سنجیدگی سے بلا تشہیر کام کرنے والے

صنعتی مسائل کو لیکر بلا مفاد سنجیدگی سے بلا تشہیر کام کرنے والے۔۔ عمیر سر

شہر میں پاور لوم صنعت ہی سب سے بڑا روزگار ھے۔ جس سے تقریباً 80فی صد افراد روزگار پاتے ہیں۔ وہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے پاور لوم صنعت دن بہ دن مشکلات کا شکار ہو رہی ھے۔ نت نئی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔ ngt gst. Lbt. سوت کے داموں میں سٹہ بازاری کپڑوں کی کم ہوتی ڈیمانڈ اور سب سے بڑھ کر پاور کی تکلیف۔۔۔ جس سے صنعت کار طبقہ کافی پریشان ہو رہا ہے۔ ایسے میں جعفر نگر علاقے صنعتی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان صنعت کار صحافی اور سماجی کارکن۔ انصاری عمیر سر اور انکا نورانیہ گروپ درے گاؤں پاور لوم سمیتی عوامی و صنعتی مسائل کو لیکر ہمیشہ بلا مفاد بلا تشہیر ہر وقت ہر طبقے کے لیے خلوص دل سے متحرک رہتے ہیں۔ پاور کا مسئلہ ہو یا ڈی پی کا بل کا معاملہ ہو یا سماجی دینی تعلیمی کام ہو یہ لوگ برابر کارگر ثابت ہو رہے ہیں۔۔ ہر علاقے میں اس طرح کے بے لوث افراد کو آگے آنا ہو گا تب ہی شہر سے مسائل کا سد باب ہوگا آج عمیر سر کو اطراف کے لوگ بلا تکلیف یاد کرتے ہیں اور کام کرواتے ہیں۔ نوجوان بزرگ خواتین طلبا صنعتی افراد مزدور سبھی دعائیں دے رہے ہیں۔ اللہ ان تمام کے حوصلے بلند فرماتے ہوۓ ان کے لیے خدمات گزاری کو آسان فرماۓ۔ صحت و تندرستی کے ساتھ نظر بد سے بچاۓاور مزید عوامی خدمت کا جذبہ عطا کرے۔۔

کوئی تبصرے نہیں: