دی مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن ممبئی، برانچ آفس مالیگاؤں اعلان برائے لون اسکالرشپ
تعلیمی سال 2022-2021 کے دوران سوسائٹی ہٰذا مالیگاؤں کے کچھ طلبہ کو لون اسکالرشپ دینا چاہتی ہےـ جس میں طالب علم کے تعلیمی اخراجات (کتابیں، بیاضیں، ہاسٹل اور کھانے کے اخراجات) شامل ہونگےـ تعلیمی حالت اطمینان بخش ہونے پر اور کورس مکمّل ہونے تک اسکالرشپ جاری رہیگی ـ
اسکالرشپ کے لئے طالب علم کا انتخاب ان کے تعلیمی معیار اور مالی حالت کو مدّنظر رکھ کر کیا جائیگاـ اسکالرشپ ان کورسس کے لئے دی جائیگی جن کی سہولت مالیگاؤں میں نہیں ہےـ
اس لئے وہ مستحق طلبہ جو صرف تعلیمی قابلیت (میرٹ) کی بنیاد پر بیرون مالیگاؤں کسی کورس میں داخلہ لئے ہیں یا داخلہ ہونے کی امّید ہے، برائے مہربانی مندرجہ زیل پتہ سے فارم حاصل کرکے وہیں جمع کرادیں ـ ایسے طلبہ جن کو پچھلے سال اسکالرشپ ملی تھی وہ بھی دوبارہ فارم پر کرکے نئے سرے سے درخواست دیں ـ
★ فارم حاصل کرنے کی تاریخ :- 2021-02-21 بروز اتوار سے 2021-03-01 بروز پیر تک
★ فارم جمع کرنے کی تاریخ :- 2021-03-02 بروز منگل سے 2021-03-05روز جمعہ تک
★ انٹرویو کی تاریخ :- 2021-03-07بروز اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک
★ انٹرویو بمقام :- M.S.E پری پرائمری اینڈ پرائمری اسکول، اسکول نمبر 01 کمپاؤنڈ، قدوائی روڈ، مالیگاؤں
★ نوٹ :- انٹرویو کے وقت طالب علم اور ان کے سرپرست کا آنا لازمی ہےـ
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق