"سلیم شہزاد" معاصر ادب کا ایک جانا پہچانا نام ہے _ شاعری، تنقید، ناول نگاری اور لسانیات کے شعبوں میں ان کا کام اہلِ نظر کے سامنے ہے _ اب حمد، نعت اور منقبت پر مشتمل شعرِ عقیدت کا مجموعہ "کشفیہ" منظرِ عام پر آرہا ہے _(تقریب رونمائی مورخہ 6 فروری 2021 بروز سنیچر شب میں 9 بجے بمقام، اسکس ہال، قدوائی روڈ، بالمقابل اے ٹی ٹی ہائی اسکول ،مالیگاؤں)
سلیم شہزاد :- شہر عزیز مالیگاؤں سے آپ کا تعلق ہے، سبکدوش مدرس ہیں _ فی الحال درسی کتب کی ترتیب و تدوین کا سرکاری ادارہ "بال بھارتی، پونہ" کی مجلسِ ادارت کے رکن ہیں _ ساتھ ہی ساتھ این سی ای آر ٹی، نئ دہلی کے شعبہ اردو کے بھی رکن ہیں _ اب تک آپ کے دو شعری مجموعے (دعا پر منتَشر، تزکیہ)، تین ناول (دشتِ آدم، ویر گاتھا، سانپ اور سیڑھی)، پانچ تنقیدی مجموعے(جدید شاعری کی ابجد، قصہ جدید افسانے کا، بیان کی وسعت، متن و معنی کا تجزیہ، سازِ فسانگی)، ڈکشنریز (فرہنگ ادبیات، فرہنگِ لفظیات غالب، فرہنگ تلمیحات و اشارات)، ایک کتاب لسانیات پر (جیم سے جملے تک) تفہیم فرہنگ (تفہیم لفظ و معنی) اور زیر اشاعت (فرہنگِ دیوانِ غالب)
اس تقریب کے معزز شرکاء :-
ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صاحب ،(صدر مجلس ادارت شعبہ اردو بال بھارتی، پونہ) آپ کا تعلق ایوت محل سے ہے _ ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صاحب عصری اردو ادب میں ایک ایسے ناقد و محقق ہیں جنھوں نے زمان حال کے مادیت پسند اور صارفیت گزیدہ خود غرض معاشرے میں زبان و ادب کی تنقید کو اللہ جل جلالہ کی تقدیس و تحمید، مناجات و دعا میں تسبیح و تہلیل اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تحسین و توصیف کرنے والی شعری اصناف کے مطالعے سے ہمرشتہ کر رکھا ہے _ ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صاحب کی دیگر تصانیف :اردو مراٹھی کے تہزیبی رشتے، اردو مراٹھی کے باہمی رشتے، اُسطوری فکر و فلسفہ اردو شاعری میں....آپ کے کئی مضامین درسی کتب میں شامل ہیں _وقتاً فوقتاً آپ کے تحقیقی و تنقیدی مضامین بر صغیر کے معروف رسائل و میگزین میں شائع ہوتے رہتے ہیں _ پاکستان سے شائع ہونے والے "نعت رنگ" اور ہندوستان کا معروف میگزین "دبستانِ نعت" میں آپ بہت اہتمام سے شائع ہوتے رہے ہیں _
ڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب (رکن مجلس ادارت اردو و فارسی لسانی کمیٹی، بال بھارتی پونہ):-
آپ کا تعلق امراوتی سے ہے _ اردو، عربی، فارسی،انگریزی، سیاسیات ،سماجیات، میں آپ نے پوسٹ گریجویشن (ایم اے) کیا ہے_ اردو لٹریچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی _ درس و تدریس سے وابستہ ہیں _ آپ کی کئ کتابیں شائع ہوکر مشاہیر ادب سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں _
1_ ادبی مطالعات (تنقید و تحقیق)
2 _ سیر و سیاحت (سفر نامے)
3 _ مکتوباتِ مشاہیر (خطوط)
4 _ اربابِ نظر (خاکے)
5 _روشِ گفتگو (انٹرویو)
آپ کی ادارت میں سہ ماہی میگزین "صداقت" امراوتی سے شائع ہوتا رہا ہے _
ڈاکٹر محمد اسداللہ صاحب (رکن مجلس ادارت اردو لسانی کمیٹی، بال بھارتی پونا)
آپ کا تعلق ناگپور شہر سے ہے _ "انشائیہ نگاری" میں آپ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے _
آپ کی تصانیف :
1_بوڑھے کے رول میں(انشائیہ)
2 _ ڈبل رول (انشائیہ)
3 _ انشائیہ کی روایت مشرق و مغرب کے تناظر میں (تحقیق)
4 _ یہ ہے انشائیہ (تنقیدی مضامین)
ادب اطفال پر آپ کی دو کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہوکر مطالعہ کے شوقین افراد سے داد و تحسین وصول کرچکی ہیں _
خان نویدالحق انعام الحق صاحب (اسپیشل آفیسر برائے اردو بال بھارتی ،پونا)
گزشتہ تیس سالوں سے آپ بال بھارتی سے وابستہ ہیں _ آپ کی نگرانی میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی اردو، فارسی اور عربی زبان کی کتابیں ترتیب پاتی ہیں _ نیز اردو ذریعہ تعلیم سے تحصیل علم کرنے والے طلبہ کے لیے دیگر مضامین ریاضی، سائنس، تاریخ، جغرافیہ ،شہریت، ماحولیات وغیرہ مضامین کے تراجم بھی آپ کی نگرانی میں مکمل ہوتے ہیں _
عرفان شاہ نوری صاحب
بال بھارتی اردو لسانی کمیٹی کے مجلسِ مشاورت کے اہم رکن ہیں _ کولہاپور ضلع کے اچل کرنجی شہر سے آپ کا تعلق ہے، پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں، مثالی مدرس اعزاز یافتہ عرفان شاہ نوری صاحب ایک مثالی مدرس کے ساتھ اچھے مترجم ہیں، مراٹھی سے اردو ترجمے میں آپ کو دسترس حاصل ہے _ بہترین شاعر ہیں، آپ کا مجموعہ کلام "حاشیے میں نیکیاں" شائع ہوکر فکر و فن کے ماہرین سے داد و تحسین وصول کرچکا ہے
ان بیرونی مہمانان کرام کے ساتھ دیگر شہروں کے معززین اور شہر عزیز کی مایہ ناز علمی ادبی شخصیات بھی اس پروقار اجرائی تقریب کا حصہ ہوں گی ان شاءاللہ
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق