فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ بیادگار مرحوم اخلاق بلڈر


   *جیسا کہ عوام کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا تھا کہ بلڈر بلڈ ڈونر گروپ ممبران نے خون کے تعلّق سے ہونے والی دِقّتوں کو دور کرنے کے لئے کچھ بہترین فیصلے کئے ہیں اور عنقریب ہی شہر کے کچھ سوشل ورکرز حضرات کو ساتھ میں لے کر اُس پر عمل آوری کی کوشش کی جائیگی۔*

   *الحمداللہ ثم الحمداللہ بروز جمعہ مؤرخہ پندرہ جنوری دو ہزار اکّیس دوپہر تین بجے بلڈر بلڈ ڈونر گروپ اور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے قدوائی روڈ اسکول نمبر ایک محمدیہ رکشا اسٹاف کے پاس ایک فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کِیا جا رہا ہے تاکہ نئے لوگوں کو خون عطیہ کرنے کے فائدے بتائے جائیں اور مریضوں کو ڈونروں کے ذریعے صرف اور صرف تازہ خون مہیّا کروایا جائے۔*

   *کیا آپ کو معلوم ہے کہ خون کا عطیہ جسم کے لئے بے حد فائدہ مند بھی ہے؟ ایک تحقیق کے مطابق خون کا عطیہ کرنے سے دوران خون یعنی خون کی رفتار کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جس کی وجہ سے شریانوں میں خون نہیں جمتا، جو کے مختلف امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرات میں اسّی فیصد تک کمی کردیتا ہے۔خون عطیہ کرنے سے قبل ہر فرد کا طبی چیک اپ لازمی ہوتا ہے، جس میں جسمانی درجہ حرارت، دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور ہیموگلوبین کی سطح کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اسی طرح خون اکھٹا کئے جانے کے بعد خون کے مختلف ٹیسٹ کئے جاتے ہیں تاکہ جانا جاسکے کہ وہ کسی خطرناک مرض سے آلودہ تو نہیں۔ جس سے لوگوں کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔*

   *ہم شہر کے تمام تندرست نوجوانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ قوم و مِلّت کے مفاد میں لئے جا رہے اِس پروگرام میں اپنی ذمّہ داری سمجھتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور بہ ضرور شرکت کریں اور اپنا خون ٹیسٹ کروا کر صرف ضرورت کے وقت ہی مریضوں کو خون عطیہ کرنے میں پہل کرنے کی کوشش کریں۔*

   *یاد رہے یہ کیمپ اُن حضرات کے لئے بھی ہے جنہیں اپنا بلڈ گروپ معلوم ہے، ایسے حضرات جنہیں اپنا بلڈ گروپ معلوم ہے اُن لوگوں سے ہم مؤدّبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ لوگ بھی اِس پروگرام میں شرکت کریں اور ہمیں اپنے بلڈ گروپ سے آگاہ کریں تاکہ بوقتِ ضرورت ہم اُن حضرات سے بھی رابطہ کر سکیں۔*

   *بوقت۔۔۔ بروز جمعہ مؤرخہ پندرہ جنوری دو ہزار اکّیس دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک*

   *بمقام۔۔۔ قدوائی روڈ اسکول نمبر ایک، محمدیہ رکشا اسٹاف*

*نیک خواہشات۔۔۔ سلام چاچا گروپ نیا اسلام پورہ*
*جاں نثار قائد و سالار گروپ*
*النسیم بلڈ ڈونر گروپ سیلانی چوک*
*مون سوشل بلڈ ڈونر گروپ اسلام پورہ*
*ماسٹر اسٹروک واٹس ایپ گروپ*
*اتی کرمن مکت گروپ اسلام پورہ*
*بزمِ مدینہ گروپ مدینہ آباد*
*سیف اللّٰہ گروپ نیا اسلام پورہ*
*قدوائی روڈ ہاکرس یونین، قدوائی روڈ*
*محمدیہ رکشا اسٹاف گروپ*

ليست هناك تعليقات: