مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کا لیگ ٹورنامنٹ کامیابی سے ہمکنار



مالیگاوں لیگ ٹورنامنٹ 2020-21 سی ایم سی اے مالیگاوں کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا ، جس میں 28 ٹیموں نے پارٹیسپیٹ ہوکر اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں نور السلام نے لائن ٹیم کو شکست دیکر لیگ چمپین کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ اول انعام 21 ہزار ، ٹرافی ، دوم انعام 15 ہزار ، ٹرافی ، جبکہ تیسرا انعام انجمن اسلام کو پانچ ہزار اور چوتھا انعام ایم سی سی کو پانچ ہزار کا چوتھا انعام دیا گیا ۔ 

بہترین بالر کیلیے مبین بلو ، بہترین بیٹس مین کیلئے ساجد بھائی ، جبکہ مین آف دی سیریز خالد الرحمن کو نوازا گیا وہ اس کے حقدار رہے ، وہیں فائینل میچ میں بہترین کھلاڑی بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ عمران پپا کو دیا گیا ، ذوہیب سر نے بہتری نظامت کی ، انعامی تقریب کے فرائض انجام دیئے۔ وہیں کامنٹری بھی آپ نے ہی فرمائی ، عرفان بھائی اور مصدق بھائی نے سیکولر اور غیر جانبدارانہ امپائرنگ کا کردار ادا کیا ، مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 

اس وقت بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائقین نوجوان فائنل دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ فائنل میچ میں ایک بال پر 6 دن بنانے والی بات تھی۔ مقابلہ دلچسپ رہا ، سامعین اس سے کافی محدود ہوئے ، وہیں مہمانان خصوصی میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، مستقیم ڈگنیٹی ، شان ہند ، حافظ عبداللہ ، حافظ عبید ، رضوان خان سر ، شیخ فاروق ، نواب بیکری ، حسین (شہکار بسی) ، حاجی اصغر ، حبیب الرحمن ، سیف میڈیکل ڈاکٹر ریحان ، وصی بھائی سمیت دیگر مہمانان وہاں موجود تھے ، معلوم ہوکہ فرید بھائی وغیرہ کی موجودگی میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ نہایت کامیاب اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سی ایم سی اے کے تمام اراکین نے کافی محنت کی ، وہیں کوآپ کارپوریٹر محمد امین محمد فاروق کی نگرانی میں اس بہترین پروگرام کے انعقاد پر شائقین کرکٹ نے مبارکباد پیش کی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں: