دارالیتمی میں انعامات کی بارش


یوں ہی نہیں یہ برگ وثمر لہلہائیں ہیں
        پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائیں ہیں۔

الحمداللہ! مخیرانِ دارالیتمی کےلۓیہ خبر باعثِ مسرت ہیکہ آپ کا اپنا محبوب اداره *دارالیتمی (لڑکیوں کایتیم خانہ)* پوارواڑی ہرروزکامیابی و ترقی کی نئی منزل طۓ کرتا جارہا ہے۔ دارالیتمی قوم کی یتیم وبےسہارا بچیوں کی نہ صرف کفالت بلکہ انکی مکمل تعلیم و تربیت ان کی شادی بیاہ کے علاوه مختلف مقابلہ جاتی امتحانات و مسابقات میں بھی اپنی انفرادیت واہمیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہورہاہے۔
الحمداللہ! گذشتہ کل سیوک سوسائٹی کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والے سیوک دینی کوئز کمپٹیشن میں دارالیتمی سے 20 طالبات نے حصٌہ لیتے ہوۓ اپنے جوابی فارم جمع کۓتھے۔الحمداللہ تمام فارم کے جوابات درست پاۓگۓاور قرعہ اندازی میں دارالیتمی کی 7 طالبات کانام بھی آیا جنھیں انتظاميہ کی جانب سے مختلف و پرکشش انعامات میں *منی کباٹ،دینی فریم ، دیوار گھڑی ، دینی کتابیں، ہاٹ پاٹ، میڈل ، کیلینڈر و اپنا ملک کی مٹھائی* جیسے انعامات سے نوازا گیا۔مخیران و محبینِ دارالیتمی سے ادارے کی مزید ترقی وکامیابی کےلۓ دعاٶں کی درخواست ہے۔
                         فقط 
                شعبہ دارالیتمی
 مولوی عبدالحق پورہ،پوارواڑی
              مالیگاٶں
9890811886/9270057854

کوئی تبصرے نہیں: