بغیر جہیز کے نکاح۔ ‏۔ ‏۔ ‏ایک ‏مشن

بروز اتوار31جنوری ملکہ پور ضلع بلڈانہ بھارت لانس میں حافظ ظہور احمد پاچورہ نائب صدر جمعیت علماء جلگاؤں کےفرزند مولانا ابوالعاص صاحب کا نکاح ملکہ پور میں شبیراحمد ٹھیکیدار کی دختر ریحانہ خانم کے ساتھ ہوا. اس موقع پر کتاب نکاح ایک عبادت ہے ؛اور جھیز کی شرعی حیثیت کا اجراء مولانا عباس خان صاحب ناظم اعلیٰ جامعات الصالحت جلگاؤں جامود. مفتی ہارون ندوی. مولانا مختار ملی. ندوی کے ہاتھوں میں عمل میں آیا. یہ نکاح بغیر کے ہوا. خاص طور پر لڑکی والے مالدار تھے. جھیز دینے پر زور دے رہے تھے. مگر لڑکے والوں نے کہا نکاح سنت کے مطابق ہوگا. مفتی ہارون ندوی نے کہا کہ نکاح کو آسان کرنے کی ضرورت ہے. قاری حفیظ الرحمن شمسی نے کہا کہ جھیز کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے کیونکہ اسلام نے عورت کے حقوق متعین کئے ہیں. وہ اپنے ماں باپ کی میراث میں حصہ پاتی ہیں. شوہر اور بھائی کے مال میں بھی اس کا حصہ ہے. یہ خالص مشرکانہ رسم ہے اس کو ہم نے اپنا کر نکاح کو مہنگا کر دیا. اس نکاح میں سماجی دینی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ اور علمائے کرام شریک رہے.

عمران حفیظ شمسی. 7558489266

ليست هناك تعليقات: