میں نے آمدار کو ووٹ دیا ہے مجھے کہنے کا حق ہے

میں نے آمدار کو ووٹ دیا ہے مجھے کہنے کا حق ہے
عبداللہ نگر اور گولڈن نگر کو ملانے والا روڑ جو کے سیمنٹ ہاوس سے ہوتا ہوا بلیو برڈ سائزنگ کے پاس ختم ہوتا ہے یہ شہر کا مصروف ترین روڑ ہے جو مشرقی سمت میں رہنے والوں کو ہزار کھولی کسمباروڑ دیانہ وغیرہ علاقوں میں پہچ نے کی مسافت کو کم کرتا ہے
*اسمبلی الیکشن سے قبل شہر کی کچھ روڑ کا کام 5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہوا تھا جس میں یہ روڑ بھی شامل تھا*
یہ روڑ ہاٹ مکس روڑ تھا ہاٹ مکس  روڑ میں سب سے پہلے بڑے بڑے پتھر ڈال کر اس پر مورم ڈال کر رولر چلایا جاتا ہے اسکے بعد چھوٹے پتھر ڈالے جاتے ہیں اسکے بعد ڈامر کی دو تہہ ڈالی جاتی ہے بلیو برڈ سائزنگ سے لیکر مبارک سیٹھ کی سائزنگ تک ٹھیکیدار نے ایمانداری سے کام کیااسکے بعد عیدی امین کی سائزنگ کے پاس سے سیمنٹ ہاوس تک ٹھیکیدار نے صرف ڈامر کاہی کام کیا جس کی وجہ سے نئی بنی ہوئی روڑ ایک گھنٹہ میں ہی اپنی اوقات بتانے لگی
*ایسا کہا جاتا ہے کہ ٹھیکیدار سابق آمدار کا دوست ہے*
*موجودہ آمدار کو اس روڑ کی کوالیٹی کا پنچ نامہ کروانا چاہیے اور ٹھیکیدار کو بدعنوانی کرنے کی سزادی لانے کی کوشش کرنا چاہئے اگر آمدار صاحب یہ نہیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہوگا کہ آمدار صاحب بھی ٹھیکیدار سے بہت بڑا پیکج حاصل کر لیے ہیں*
*محمد اسمٰعیل ہاکر*
*عبداللہ نگر*

ليست هناك تعليقات: