ڈاکٹر مریم عفیفہ عتیق الرحمن ہوگی پہلی مسلم خاتون نیرو سرجن۔ ان شااللہ

یوں ہی نہیں یہ برگ و ثمر لہلاہئیں ہیں پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائیں ہیں
امت مسلمہ اور بالخصوص شہر مالیگاوں کے لئے یہ خبر باعث فخر ہے کہ، 
گزشتہ دنوں سوپر سیپیشلیٹی نیٹ کوالیفائینگ امتحان کے نتائج ظاہر کئے گئے۔الحمداللہ شہر مالیگاوں کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی ،بجرنگ واڑی علاقے میں رہنے والے مرحوم خورشید چودھری سر کی بھانجی ڈاکٹر مریم عفیفہ نے آل انڈیا لیول پر 137واں مقام حاصل کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اپنی خواہش اور دلچسپی کےمطابق پوسٹ گریجویشن  ، Mch- نیرو سرجری میں فری سیٹ میں عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد ،داخلہ حاصل کیا۔
یاد رہے مریم عفیفہ کی ابتدائی  تعلیم  اردو میڈیم سے شہر عزیز کی معروف درس گاہ   تہذیب پرائمری اسکول مالیگاوں میں ہوئی ۔ دوران تدریس جماعت چہارم کے میڈل اسکول اسکالرشپ امتحان میں میرٹ لسٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ڈاکٹر مریم عفیفہ کی والدہ عالمہ ہیں جو کہ حیدرآباد کے مدرسے میں دینی تعلیم دیتی ہیں ۔اس لئے مریم بھی والدہ کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوگئی اور وہاں پرنسس دورشہوار گرلس ہائی اسکول سے دسویں کا امتحان کامیاب کیا نیز گولڈ میڈل سے حکومت نے نوازا۔2010 میں ایم ۔ایس جونیئر کالج حیدرآباد سے بارہویں کے امتحان میں% 97  کے ساتھ ٹاپ کیا۔ 
2016 میں عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد سے ایم بی بی ایس میں کالج ٹاپر رہی اور پانچ گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔
2020 میں ڈاکٹر مریم عفیفہ نے پوسٹ گریجویشن ایم ۔ایس(MS-جنرل سرجری) میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعدNEET سپر اسپیشلسٹی کورس کا داخلہ امتحان دیا اور الحمداللہ ، Mch - نیرو سرجی میں فری سیٹ میں داخلہ حاصل کیا۔
ڈاکٹر مریم عفیفہ ان شااللہ پہلی مسلم خاتون نیرو سرجن ہونے جارہی ہیں۔ اس کامیابی پر ہم اللہ کے حضور دعا گو ہیں کی اللہ تعالی مزید کامیابی عطا فرمائے۔ نظر بد سے بچائے  ۔۔۔آمین 
شاکر شیخ
 ہیڈ ماسٹر تہذیب پرائمری اسکول مالیگاوں ناسک

ليست هناك تعليقات: