*مرحوم حاجی انور شاہ مارگ کے نام سے منسوب داخلی گیٹ کا سرپرست الحاج چھوٹو حاجی انور شاہ صاحب کے ہاتھوں افتتاح

*مرحوم حاجی انور شاہ مارگ کے نام سے منسوب داخلی گیٹ کا سرپرست الحاج چھوٹو حاجی انور شاہ صاحب کے ہاتھوں افتتاح  ۔
دھولیہ  ۱ جنوری ۲۰۲۱ 
رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے تعمیر ہونے والے گیٹ بنام  "مرحوم حاجی انور شاہ مارگ " کا افتتاح شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے بڑے بھائی اور سرپرست الحاج چھوٹو حاجی انور شاہ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ مرحوم حاجی انور شاہ کے نام سے منسوب یہ گیٹ شہر کے اہم راستے ۸۰ فِٹ پر واقع ہے جہاں سے روزانہ سیکڑوں برادران وطن کا گزر ہوتا ہے چونکہ یہ راستہ مسلم گنجان آبادی سے ہوکر گزرتا ہے اس لئے اس راستے کی خوبصورتی اور دلکشی کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے اپنے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے نائب میئر کے ایام میں ایک خوبصورت سرکل بنام ینگ ایکتا سرکل تعمیر کروایا تھا جس کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے اپنے مقامی ترقیاتی فنڈ سے رقم حاصل کر کے مرحوم حاجی انور شاہ مارگ گیٹ کی تعمیر کی چونکہ جس مقام پر مرحوم حاجی انور شاہ مارگ گیٹ کی تعمیر کی گئی ہے اس گیٹ کے عقب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی رہائش گاہ اور دفتر واقع ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے جن میں برادران وطن کے علاوہ سرکاری محکموں کے اعلی افسران اور ملازمین شامل ہیں جنھیں ینگ ایکتا سرکل سے گزرتے وقت ایک الگ سہ احساس ہوتا ہے ۔ آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے مرحوم حاجی انور شاہ مارگ گیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اس گیٹ کی تعمیر کی طرح شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر دلکش گیٹ اور سرکل کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ آج  مرحوم حاجی انور شاہ مارگ گیٹ کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں اور روزانہ اس راستے سے آمد و رفت کرنے والے افراد میں جشن کا ماحول ہے اور ہر فرد کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ دعاؤں سے نوازہ جا رہا ہے ۔۔
آج مرحوم حاجی انور شاہ مارگ گیٹ کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ چھوٹو سیٹھ صاحب  ،  دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر صدر نورا بھائی ٹھکیدار صاحب  ، کارپوریٹر غنی ڈالر صاحب  ، کارپوریٹر ناصر پٹھان صاحب  ، سلیم سیٹھ صاحب  ، کارپوریٹر سعید بیگ صاحب ،  فرید سلام ماسٹر صاحب   مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری صاحب  ، شہر یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب  ، نائب یوتھ صدر سعود عالم صاحب  ، سوشل میڈیا کے ضلعی صدر حلیم شمس الدین انصاری صاحب  ، اسٹوڈنٹس ونگ یونٹ کے صدر نظر خان صاحب  ، آصف ملا صاحب ، پرویز شاہ صاحب  ، شاہد سر صاحب  ،  قیصر احمد صاحب  ، چراغ خاطب صاحب کے علاوہ بڑی تعداد میں دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے کارکن اور محبان مجلس موجود تھے ۔۔۔

*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President(social media)
☎️ 8830022622

ليست هناك تعليقات: