AMETA
کا ورکشاپ کامیابی سے ہمکنار ـ
(All Malegaon English Teachers Association)
آل مالیگاوں انگلیش ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے بارہویں انگریزی کی نئی درسی کتاب کو سمجھنے اور اس کی تدریس کو آسان بنانے کے لئے جونئیر کالج میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ایک ورکشاپ مورخہ 24 جنوری 2121 بروز اتوار صبح 10 بجے مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں منعقد کیاگیا ـ
مالیگاؤں شہر کی تمام جونئیر کالج کےاساتذہ نے اس میں شرکت کی ـ
مالیگاؤں ہائی اسکول ایند جونئیر کالج کے ماہر استاد آمین ساگر سر نے know your textbook کے عنوان سے گفتگو کی جبکہ فیضی عبدالرحمٰن نے Evaluation pattern پر تفصیل سے رہنمائی فرمائی ـ
جےاے ٹی گرلس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج استاد و صدر (AMETA ) کے اشفاق لعل خان سر نے Bridging the gap between teaching
and testing
پر بہت بنیادی و کار آمد باتیں بتائی جبکہ ATT
ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے انگریزی کے استاد زاہد سر نے How to deal with the novel اس عنوان پر استاتذہ کی رہنمائی فرمائی ـ
اس پروگرام کی صدارت مالیگاؤن گرلس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کی پرنسپل محترمہ رقیہ پروین آپا نے فرمائی ـ
AMETA
کے سرپرست انصاری شکیل سر اور خان انعام الرحمٰن سر بھی پروگرام میں شریک رہیں ـ نطامت کے فرائض AMETA کے نائب صدر اخلاق احمد سر انجام دئیے ـ
جبکہ درگاہ ہی عبدالمالک کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ـ
مجموعی طور پر یہ ورکشاپ بے حد کامیاب رہا ـ
AMETA
ش ن ع
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں