مالیگاؤں کی خوبصورتی میں مزید ایک اور اضافہ
قابلِ تعریف حق نمائندگی پر اور مالیگاؤں کی ایک الگ خوبصورتی کو منظرِ عام پر لانے اور اسکو پایہ تکمیل تک پہچانے کیساتھ ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد
ملک کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کا اہم کردار رہا ہے اور اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں ہمارے علماء اکابرین اور مسلم مجاہدین نے بیش وبہاہ قربانیاں دی ہے انہیں میں ہمارے شہر مالیگاؤں کے شہدائے جنگ آزادی کے سات مجاہدین نے بھی اپنی جانیں نچھاور کی ہندوستان کی آزادی سے پہلے سن 1922اور 1923میں مالیگاؤں کے سات شہیدوں نے پھانسی کے پھندوں کو قبول کیا۔لیکن آج تک مالیگاؤں شہر کی مشہور شاہراہ قدوائی روڈ پر واقع شہیدوں کی یادگار بنام ((((())الٹی بندوق ،بقولِ سابق وزیر،سابق آمدار،سابق مئیر ہندوستان کے کونے کونے میں شناخت رکھنے والے بزرگ سیاستداں مرحوم ساتھی نہال احمدصاحب نے انوکھا نام دیا اور حقیقت میں یہ الٹی بندوق ہی ہے کہنے کا اصل مقصد یہ ہےکہ آج 99سال میں مالیگاؤں کے سات شہیدوں کا نام نہیں لکھا گیا۔جبکہ ہونا تو یہ چائیے کارپوریشن کے تمام نمائندوں کو ایک رائے سے متفقہ فیصلے سے سات شہیدوں کا نام لکھوانے کی جدوجہد اور کوشس کیساتھ قانونی شکل دینا چاہیے مگر حیرت کی بات ہیکہ مالیگاؤں سینٹرل میں مسلم اکثریتی علاقے میں ہی مسلم فرقہ پرستی یہ چاہتی ہی نہیں کہ شہیدوں کی یادگار عرف الٹی بندوق پر سات شہیدوں کا نام لکھا جائے
مگر بہت خوشی ومسرت کی بات ہیکہ وہی الٹی بندوق کے سامنے شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ اور ایک الگ خوبصورتی میں چار چاند لگانے والے متحدہ محاذ مہاگٹبندھن اگھاڑی کے کارپوریٹر ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب نے ایک انوکھی اور تاریخی عمارت بنام بیادگار شہدائے جنگ آزادی کی عظیم پختہ اور بدعنوانی سے پاک اور اچھی تعمیر کم مدت میں کرکے اسکو عوام کے حوالے کردیا۔اتنا ہی نہیں اس تاریخی عمارت کے تینوں ستونوں میں ہمارے ملک کے آئین کو کنندہ کروادیا اسی کیساتھ سات فٹ ستون پر اشوک استھنب کا لگا کر پورے ہندوستان کو ایک اچھا پیغام دیاہے
مالیگاؤں کی تاریخ میں صرف واحد یہ تاریخی عمارت ایک ماہ کے اندر بدعنوانی سے پاک تعمیر ہوئی ہے اور باقاعدہ اسکا افتتاح 24جنوری کو رات 10بجے ہوا جسکی صدارت شہر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی قائد وسالار مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب نے انجام دی اور افتتاح شہر کی اولین خاتون اپوزیشن لیڈر محترمہ شانِ ہند صاحبہ کے دست مبارک سے ہوا اسکے ساتھ متحدہ محاذ کے تمام ہی کارپوریٹرس موجود تھے مقررین نے اس تاریخی عمارت کی پختہ تعمیر پر ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب کو بہت بہت مبارکباد پیش کئے
ہم اہلیانِ گولڈن نگر،محمدآباد متحدہ کمیٹی وارڈ نمبر 14کی جانب سے اس تاریخی انوکھی بدعنوانی سے پاک اور شہر کی خوبصورتی میں ایک نئے اضافے کی تاریخی عمارت کی تعمیر پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللّٰہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ پاک انہیں مزید اور الگ تاریخی کاموں کو انجام و پایہ تکمیل تک پہچانے کا جذبہ عطا فرمائے
نیک خواہشات
محمد آمین آڈے والے،حاجی فیاض انمول ،سابق کارپوریٹر ببلو قریشی ،محمد سلطان تانے ماما، محمد آصف بنداس،جمال ناصر،شہزاد ماسٹر ،رضوان بلڈر،و اہلیانِ گولڈن نگر محمد آباد وارڈ نمبر 14
رپورٹنگ بائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں