عصر حاضر میں اردو زبان کی انتہائی موقر و معتبر شخصیت پدم شری شمس الرحمن فاروقی کا 25 دسمبر 2020 کو انتقال ہوگیا. شاعر، نقاد، صحافی، محقق، مترجم، افسانہ نگار، ناول نگار جیسی متعدد حیثیتوں سے شمس الرحمن فاروقی مرحوم اردو زبان کی خدمت کرتے رہے. شہر مالیگاؤں کے علمی ادبی حلقوں میں فاروقی صاحب کے انتقال کی خبر سے صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ چنانچہ شہر کی تمام ادبی انجمنوں کے ذریعے 27 دسمبر بروز اتوار شب ساڑھے آٹھ بجے اسکس لائبریری میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس اعلان کے ذریعے تمام محبانِ اردو سے التماس ہے کہ وقت مقررہ کا خیال رکھتے ہوئے اسکس لائبریری پہچنے کی کوشش کریں.
منجانب: شہر مالیگاؤں کی جملہ ادبی انجمنیں.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق