*کلکتہ کمپنی کا ٹال مٹول کا رویہ برقرار*
مورخہ 15 دسمبر بروز منگل کومالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کی ایماء پر کلکتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی مہاوترن کمپنی اور بنکر تنظیموں کی ایک جوائنٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا آج کی اس میٹنگ میں مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی نے بجلی کے مسائل پر دو ٹوک نمائندگی کی سمیتی نے مطالبہ کیا کہ بجلی کمپنی کو ٪80 وصولی مالیگاؤں سینٹرل سے ہوتی ہے مگر کلکتہ کمپنی کا آفس اور اہم دفاتر مالیگاؤں آوٹر میں ہے جس سے بنکروں اور دیگر پاور کنزیومرس کو کمپنی سے رابطے میں دقت پیش آرہی ہے لھذا کلکتہ کمپنی اپنے اہم دفاتر مالیگاؤں سینٹرل میں قائم کرے بجلی کمپنی مینٹینس کے نام پر گھنٹوں پاور سپلائی بند رکھ رہی ہے بجلی کمپنی ماہر اسٹاف کی خدمات حاصل کرے اور غیر معیاری سپلائی پر قابو پائے نئے کنیکشن کے لئے جو عرضیاں کمپنی کے پاس آرہی ہے اسے فوراً جاری کرے مگر نیا کنکشن اشیو کرنے سے پہلے ڈی پی کی کیپیسٹی بڑھا کر اسے انڈر لوڈ کیا جائے کلکتہ کمپنی پاور کنزیومرس کے حقوق کا خیال رکھے اور بلا وجہ میٹر تبدیل نا کرے جہاں میٹر بدلنا ضروری ہے وہاں کنزیومرس کو اپنی مرضی کا میٹر لگانے کی اجازت دی جائے کلکتہ کمپنی جو میٹر لگا رہی ہے وہ بہت ہی حساس ہے کمپنی کے ذریعے مہیا کئے گئے میٹر میں تھوڑا سابھی وولٹیج کم ہونے پر ایم ڈی اور کے وی شوٹ ہورہا ہے جس سے کتنے ہی کنزیومرس کی کٹیگری چینچ ہوگئی ہے کٹیگری چینچ ہونے، ایم ڈی اور کے وی شوٹ ہونے کی زیادہ تر شکایات کلکتہ کمپنی کے ذریعے سپلائے کئے گئے میٹرس میں ہورہی ہے جس سے پاور کنزیومرس کو پریشانیوں کا سامنا ہے لھذا کلکتہ کمپنی ایم ای آر سی کی لائسنس یافتہ کسی بھی کمپنی کا میٹر لگانے کا اختیار پاور کنزیومرس کو دے کلکتہ کمپنی کے ذریعے مہیا کرائے جارہے میٹر پر کنزیومرس کو بھروسہ نہیں ہے اگر کلکتہ کمپنی کے ذریعے مہیا کرائے جانے والا میٹر صحیح ہے تو کلکتہ کمپنی شہر میں دس بیس جگہوں پر مہاوترن کمپنی کے لگائے گئے میٹرس کے بازو میں(parallel) اپنا میٹر لگا کر ثابت کرے کہ کلکتہ کمپنی کے ذریعے مہیا کئے جانے والا میٹر صحیح ہے اور ریڈنگ، ایم ڈی، اور کے وی کو صحیح طور پر پیش کررہا ہے بجلی صارفین کو اپنی مرضی کا میٹر لگانے کے اختیار پر کلکتہ کمپنی نے اعلیٰ آفیسران سے گفت و شنید کرنے، اور اجازت لینے کا عذر پیش کیا ہے کلکتہ کمپنی اس بات پر بضد ہے کہ میٹر انکی لیب میں ہی ٹیسٹ کیا جائے گا اس معاملے میں کلکتہ کمپنی کو اپنی من مانی سے روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر بجلی صارفین کو بیدار ہونا ضروری ہے اور سیاسی قائدین کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے ذریعے اٹھانے گئے ان نقاط کو مہاوترن کمپنی کے آفیسران نے مناسب بتلایا اور کلکتہ کمپنی کو مزکورہ شکایات کو دور کرنے کا مشورہ دیا
آج کی اس میٹنگ میں مالیگاؤں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کے صدر ساجد انصاری، نہال دانے والے، ریاض گیتاجلی، افصل مرزا، حشمت انصاری اور درے گاؤں پاورلوم شنگھرش سمیتی کے سفیان انصاری اور عمیر سر، مہاوترن کمپنی کے سپر ینٹینڈنٹ انجینئر شری رمیش صاحب، کارڈینٹر کوماوت صاحب، اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شری بھامرے صاحب کلکتہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شری پال، اور ٹیکنیکل ہیڈ شری چندن پرکاش موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں