سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےاحتجاج


     مالیگاؤں کارپوریشن کے ٹینڈر عزیز کلو اسٹیڈیم کے تعلق سے جو کچھ روز قبل پاس کرنے کی کوشش کی گئی اس کے خلاف سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن نے کارپوریشن میں کمشنر آفس پہنچ کر اپنے طور پر احتجاج کیا ہے اور اس احتجاج میں شہر کے تمام لوگ جو کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں سب نے ساتھ دیا اور ہر عمر کے لوگ اس احتجاج میں شامل ہوئے.
    سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آمین انصاری کی سربراہی میں تمام کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ دیا کارپوریشن میں کھلاڑیوں کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات بھی موجود رہیں اور کارپوریشن پہنچتے ہی سیاسی سماجی و شوشل ورکرز بھی احتجاج کے حصہ بنے.
        سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران میں صدر کے علاوہ ڈاکٹر ریحان، ڈاکٹر خالد پرویز، فاروق ستارہ، محمد اسلام، اظہر انصاری، خالد الزماں، خان عطاؤالرحمن، و حامد ماسٹر بھی دکھائی دیے
       ان سب کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی احتجاج کو دکھتے ہوئے کھلاڑیوں سے ہمدردی جتائی اور عزیز کلو اسٹیڈیم کی زمین کو صرف پلے گراؤنڈ کے لیے مختص رکھنے کی بات کہی کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر محترمہ شان ہند نہال احمد نے بھی سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کا ساتھ دیا اور اپنی بات کو رکھا، وہیں ڈاکٹر خالد پرویز نے بھی جو کہ خود ایک کھلاڑی ہیں اور کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے بھی کارپوریشن آفیسران سے سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے حق میں بات رکھی اور کارپوریشن سے مانگ کی کہ ہمیں یقین دلائیں کہ گراؤنڈ صرف کھیل کود کے لیے استعمال کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ پروفیسر رضوان خان سر جنہیں شہر میں ایک ایتھلیٹ کے نام سے جانا بھی جاتا ہے انہوں نے بھی سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعلق سے پرجوش انداز میں اپنی بات رکھتے ہوئے کارپوریشن کو کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی مانگ کی اخیر میں سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر و کارپوریٹر محمد آمین انصاری جن کی وجہ سے عزیز کلو اسٹیڈیم سے متصل زمین جہاں آج کرکٹ کا میدان تعمیر کیا گیا ہے اس پر چرچہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس گراؤنڈ پر بہت محنت کرتے ہیں اور اس طرح سے ہماری محنت اور جدوجہد کا حاصل ہم جاتے نہیں دیکھ سکتے اپنی بات کو رکھتے ہوئے صدر صاحب نے کارپوریشن آفیسران کو کہا کہ جب تک ہمیں یقین نہیں دلایا جائے گا ہم یہاں ڈٹے رہیں گے اور ہمیں یہاں سے کوئی ہٹا نہیں سکتا ان کے ہمراہ حافظ عبید مفتی اسماعیل بھی موجود رہے. 
       کارپوریشن میں موجود آفیسران میں سے ڈپٹی نے دلاسا دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے کل کمشنر کے زریعے تحریری شکل میں ہم آپ کی بات پر غور کرتے ہوئے جگہ کی منتقلی کا فیصلہ لیں گے اور آپ کی تکالیف و پریشانی کو ضرور دور کریں اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے کہ یہ پورے شہر کے بچوں کا معاملہ ہے.
        سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی کی تمام ٹیموں جیسے لائن، ایم سی سی، نورالاسلام، یاہو، دارالسلام، سی فنکس، منصور، راجدھانی، شائنگ اسٹار، انجمن اسلام، نیشنل، مدنی، اے ایس ایف سہارا، اے کے ارسنال، سارہ اسٹار، اسٹار اسپورٹس، ایم سی اے، آئی سی ٹی، غربید، اے ایس ایف اکیڈمی، ڈیسنٹ، اے آئی ایف، رحمانی، نعمانی، لنکا شائر، نیو لائف، رائل فیلڈ، سمراٹ، ایگل کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں میں امول تیسگے، ظفر سر آئی سی ٹی، ذاکر نعیمی بھی دیکھے گئے ان کے علاوہ سماجی و شوشل ورکرز میں جمال ناصر اینڈ گروپ، ندیم اظہر طاہر انجم صدیقی کے علاوہ گراؤنڈ پر موجود ٹینس بال سے پریکٹس کرنے والی کرکٹ ٹیمیں اور آس پاس کے علاقے کے سرکردہ افراد نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا.
*سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن*

کوئی تبصرے نہیں: