اورنگ آباد کی آئی سی ای انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کالج میں داخلے جاری

 

مسلم اقلیتی طلباء کیلئے اسکالرشپ و داخلہ فیس میں رعایت 
اورنگ آباد (پریس ریلیز) کالج آف انجینئرنگ اینڈ ایم بی اے اورنگ آباد میں داخلے جاری ہیں. جس میں خصوصی طور پر مسلم اقلیتی طلباء کیلئے اسکالرشپ اور فیس میں رعایت دی جارہی ہے. اورنگ آباد کی مشہور ادارہ "انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسلینس ان انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ" کے زیر انصرام مختلف شعبوں میں داخلے شروع ہیں. 

انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں سول,  میکانیکل,  الیکٹرانک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ کمپیوٹر برانچ کیلئے طلباء فوری طور پر داخلہ فارم پر کریں تاکہ اول درجہ میں سیٹ آسانی سے حاصل کریں. واضح رہے ڈگری کورس کی کل فیس 55 ہزار ہے. جس میں سے 25 ہزار اسکالرشپ دی جاتی ہے یعنی صرف 30 ہزار روپے فیس آسانی قسط واری میں بھرنے کی کالج ہذا میں سہولت ہے. 
ایم بی اے ڈگری کورس کے ایچ آر,  مارکیٹنگ, فنانس, پروڈکشن اینڈ آپریشن برانچ میں بھی داخلے جاری ہیں. کالج کی جانب سے مسلم اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ, فیس میں رعایت,  ہاسٹل اور دیگر سہولیات مہیا کروائی جاتی ہے. کالج کی جانب سے کمپنی میں جاب کیلئے صد فیصد تعاون کیا جاتا ہے. 

مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں 
کالج آف انجینئرنگ اینڈ ایم بی اے اورنگ آباد, گٹ نمبر 4, بجاج آٹو لمیٹڈ کے سامنے, مین گیٹ, اورنگ آباد پونے نینشل ہائے وے
9324343393
9309903313

کوئی تبصرے نہیں: