مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا یوم سیاہ منانے کا اعلان, کارپوریشن کی ناکارہ کارکردگی کیخلاف احتجاج
مالیگاؤں پریس ریلیز: 17 دسمبر 2001 کو مالیگاؤں میونسپلٹی کو یہ کہے کر کارپوریشن بنایا گیا تھا کہ اب مالیگاؤں میں کام کی رفتار بڑھے گی۔ مالیگاؤں میں تعلیمی و تعمیری ترقی ہوگی۔ لیکن حالت آپ کے سامنے ہے۔ جس دن سے کارپوریشن بنی ہے اس دن سے رشوت خوری میں اضافہ ہوا ہے۔ عوامی مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ کارپوریشن نے ٹیکس وصولی میں اضافہ تو کیا لیکن شہر کو کھنڈر ہونے سے بچانے میں کوئی توجہ نہیں دی۔
شہر کی حالت پر کیا لکھیں ؟ آپ سب بہتر جانتے ہیں۔ ہر جگہ گندی کے انبار ، خستہ حال سڑکیں، پانی کی نکاسی کے لئے انتظام نہیں، ختم ہوتا ہوا پرائمری نظام تعلیم، سرکاری و درباری کاموں میں عوام کو در در کی ٹھوکروں کی سوغات، سرکاری ہسپتالوں میں مسائل ہی مسائل ۔ کون ہے ان سب کا ذمہ دار؟ کارپوریشن اور سیاسی لیڈران۔ ہمارے شہر میں ہر پانچ سالوں میں علی بابا تبدیل ہوتے ہیں لیکن چالیس چور وہی رہتے ہیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ 17 دسمبر کو کارپوریشن کے سیاہ دن کے طور پر مناتے ہوئے احتجاج درج کروائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں