وسیم ‏انصاری ‏کی کوششوں سے پانی کی لائن ‏کا ‏ڈاکٹر فاروق شاہ نے لیا ‏جائزہ

*رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی ہدایت پر دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری کی کاوشوں سے مولوی گنج میں ۱۲ انچی پائپ لائن جوڑنے کے کام کی شروعات کا رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے لیا جائزہ  ۔۔۔۔۔*
27 دسمبر 2020
شہر کا مشہور و معروف مولوی گنج علاقہ گزشتہ کئی سالوں سے پانی کے مسائل سے بوجھ رہا تھا ۔ پانی کی پائپ لائن کی سائیز کم ہونے کی وجہ سے پانی مولوی گنج کی بیشتر گلیوں تک پہنچ نہیں پاتا تھا جس سے مقامی رہائشی لوگوں بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا تھا ۔ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقامی رہائشی لوگوں کو  دور دراز سے پانی حاصل کرنا پڑھتا تھا ۔  اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے راج کمل ٹاکیز سے علامہ اقبال چوک تک نئی ۱۲ انچی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کی شروعات کی گئی تھی لیکن کچھ  آپسی تنازعات سے کام مولانا آزاد اسکول تک آکر رک گیا تھا جسے پورا کرکے شروع کرنے کا مطالبہ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری صاحب  سے کیا گیا تھا ۔ مقامی رہائشی لوگوں کے مطالبے کو وسیم اکرم انصاری صاحب نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے سامنے رکھا تھا اور پائپ لائن کے ادھورے پڑے کام پورا کرکے شروع کرنے کی گزارش کی تھی ۔ وسیم اکرم انصاری صاحب  اور محلے کے دیگر افراد کی گزارش پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے حکم سے دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے  پائپ لائن کے ادھورے پڑے کام کو مکمل کر کے آج مولوی گنج کی گلیوں میں جوڑنے کے کام کی شروعات کی گئی جس سے مولوی گنج کے مکینوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔ آج کے پائپ لائن جوڑنے کے اس کام کی شروعات سے آنے والے دنوں میں مولوی گنج کے مکینوں کے لئے پانی کی کئی برسوں پرانی پریشانی سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔۔۔
آج مولوی گنج علامہ اقبال چوک میں پائپ لائن جوڑے جانی کی شروعات کے وقت دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری صاحب  ، اکرم عبدالحمید صاحب  ، اقبال نثار سیٹھ صاحب ، اکو بھیا ہوٹل والے  ، اعجاز پان والے کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی رہائشی لوگ موجود تھے ۔۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President (social media )
☎️ *8830022622*

ليست هناك تعليقات: