*امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں میں راستے اور گٹر کی تعمیر کے لئے امبیکا نگر کے رہائشیوں کے وفد کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی خدمت میں تحریری میمورنڈم پیش ۔۔۔۔۔*
آج ۲۹ دسمبر بروز منگل شہر کے امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں کے مکینوں کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی خدمت میں ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں میں گٹر اور راستے کے تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ۔ مطالباتی میمورنڈم میں کہا گیا کہ امبیکا نگر ایک مسلم گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس علاقے کے آباد ہونے کے بعد سے اب تک کسی بھی قسم کا تعمیری کام کو انجام نہیں دیا گیا ۔یہاں کے کارپوریٹروں نے ہمیشہ اس علاقے سے دوری بنائے رکھی ۔ آج کے کارپوریٹر ہو یا ماضی کے کارپوریٹر کسی نے بھی یہاں کے راستے اور گٹر کی تعمیر کرنے زہمت گوارا نہیں کی ۔ علاقے میں گٹر نا ہونے کی وجہ سے مکانوں کا پانی راستے پر جمع رہتا ہے جس سے آمد و رفت کے لئے بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔ پانی کی نکاسی نا ہونے سے سے دینگو، ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کے جنم لینے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ان سب وجوہات کی بنا پر امبیکا نگر میں گٹر اور راستے کی آج وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے وفد کی بات کو بغور سننے کے بعد کہا کہ امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں میں گٹر اور راستے کی تعمیر کے لئے ان کی جدوجہد جاری ہے جس کے لئے آمدار کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے امبیکا نگر و اطراف کے علاقوں میں گٹر اور راستے کی تعمیر کے لئے کاغذی کاروائی شروع کی جا چکی ہے ورک آرڈر نکلتے ہی انشاء اللہ تعمیری کام کی شروعات کر دی جائے گی ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے اطمینان بخش جواب ملنے پر امبیکا نگر کے رہائشیوں نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔
آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے ملاقات کے وقت امبیکا نگر سے مولانا شمس العارفین صاحب ، فاروق حافظ صاحب ، انیس راکیل والے ، توصیف شبیر کھاٹک ، سید عارف رشید ، سید امن عارف ، مشتاق علی اشرف علی ، سید فاروق سید اسحاق ، رفیق بھائی مرغی والے ، وسیم سیخ ، سید آصف ، شاہ رخ شیخ کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی امبیکا نگر کے رہائشی لوگ موجود تھے ۔۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President social (media)
☎️ 8830022622
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں