*رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی کاوشوں سے جونا سول اسپتال کی نئی عمارت میں ۱۰۰ بیڈ پر مشتمل اسپتال کی شروعات پر سول اسپتال کے CA مانِک سانگڑے سر کی گزارش پر دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب کا جونا سول اسپتال کا دورہ ۔۔۔۔*
دھولیہ
آج مورخہ ۲۹ دسمبر بروز منگل شہر دھولیہ کے سول اسپتال کے CA مانِک سانگڑے سر کی گزارش پر ہر دلعزیز رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی ہدایت سے دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب کی رہنمائی میں جونا سول اسپتال کی نئی عمارت میں ۱۰۰ بیڈ پر مشتمل تعمیر ہونے والے اسپتال کے کرونا وارڈ ، ڈلیوری وارڈ ، اپریشن ٹھیٹر ، مرد اور خواتین کے لئے دوا کا وارڈ اور چھوٹے بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا گیا جہاں اسپتال میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی کاوشوں سے حاصل کی گئی ایکسرے مشین و دیگر جدید مشینری کا معائنہ کیا گیا ۔ یاد رہے شہر کا جونا سول اسپتال گزشتہ کچھ برس پہلے بند کرکے نیشنل ہائی وے پر چکر برڈی نامی مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔چونکہ چکر برڈی کا یہ مقام شہر سے قریب ۵ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جس کی وجہ سے شہر کی عوام کو علاج و معالجہ کے لئے آمد و رفت میں بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا تھا ۔ آمد و رفت میں سواری پر سیکڑوں روپیہ خرچ کرنا پڑھتا تھا جو مالی طور پر کمزور طبقات کے لئے پریشانی کا سبب تھا جس کی شکایت شہر کی عوام کی جانب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے کی گئی تھی اور بند پڑے جونا سول اسپتال کو عوان کے لئے دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا عوامی مطالبے پر لبیک کہتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے صاحب سے منترالیہ ممبئی میں ملاقات کرکے دھولیہ شہر کے جونا سول اسپتال میں ۲۰۰ بیڈ کا اسپتال شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے مطالبے پر ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے صاحب نے شہر کے جونا سول اسپتال میں ۲۰۰ بیڈ کے اسپتال شروع کرنے کا حکم ضلع کلکٹر کو دیا تھا ۔ ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے صاحب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے پہلے مرحلے میں ۱۰۰ بیڈ پر مشتمل اسپتال کے تعمیری کام کی شروعات کی تھی جسے مکمل کر کے آج عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔
آج جونا سول اسپتال کے دورے کے وقت دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے شہر یوتھ صدر شہباز شاہ صاحب ، ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری صاحب ، شوسل میڈیا ضلع صدر حلیم شمس الدین انصاری صاحب ، شہر یوتھ نائب صدر سعود عالم صاحب ، خواتین یونٹ کی صدر دیپا میڈم صاحبہ ، فاطمہ میڈم صاحبہ ، رفیق شاہ صاحب ، شاہد سر صاحب ، مجلس کے سرگرم رکن محمد شعبان انصاری صاحب ، سمیر شیخ صاحب اور زبیر شیخ صاحب کے علاوہ جونا سول اسپتال کے CA ڈاکٹر مانک سانگڑے ، مہیش بڑانگے اڈیشنل CA ، اشونی بھامرے میڈم صدر اومن ہوسپٹل ، ڈاکٹر سنجے سندے ACS ، بھامرے میڈم میڈکل سپرٹنڈن ، نیمونکر میڈم موجود تھے ۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President (social media)
☎️ 8830022622
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں