مولوی گنج میں راج کمل ٹاکیز سے علامہ اقبال چوک تک ڈالی گئی پائپ لائن سے پانی کی نکاسی شروع

*رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں سے مولوی گنج میں راج کمل ٹاکیز سے علامہ اقبال چوک تک ڈالی گئی پائپ لائن سے پانی کی نکاسی شروع ہونے پر علامہ اقبال چوک میں جشن  ۔۔۔۔*
۳۰ دسمبر ۲۰۲۰ 
شہر دھولیہ کا مشہور و معروف مولوی گنج علاقہ گزشتہ کئی سالوں سے پانی کے مسائل سے بوجھ رہا تھا ۔ راج کمل ٹاکیز سے علامہ اقبال چوک تک ڈالی جانے والی ۱۲ انچی پائپ بچھانے کا کام مولانا آزاد اسکول کے پاس آکر رک گیا تھا جس کی شکایت اہلیان مولوی گنج کی جانب سے دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری سے کی گئی تھی اور پائپ لائن کے ادھورے پڑے کام کو مکمل کرنے کی گزارش کی گئی تھی ۔ اہلیان مولوی گنج کی گزارش پر لبیک کہتے ہوئے دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری نے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سے اس بابت بات چیت کر کے مولوی گنج میں ادھورے پڑے پائپ لائن بچھانے کے کام کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری کی گزارش پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے فوری طور پر عمل کرتے ہوئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قائم کرکے پائپ لائن کے ادھورے پڑے کام کو مکمل کرنے کا حکم صادر کیا تھا ۔رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن نے مولوی گنج میں ادھورے پڑے پائپ لائن بچھانے کے کام کو پورا کیا گیا جسے آج عوام کے لئے شروع کر دیا گیا ۔ آج رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی کاوشوں سے نئی پائپ لائن سے پانی کی نکاسی شروع ہونے پر مولوی گنج کے جن گھروں تک پانی پہنچ نہیں پاتا تھا ان گھروں میں بھی بنا موٹر کے پانی چھتوں تک پہنچ رہا ہے جس سے اہلیان مولوی گنج میں جشن کا ماحول ہے اور اہلیان مولوی گنج کی جانب سے دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع یوتھ صدر وسیم اکرم انصاری کا اکّو بھیا ہوٹل والے نے منہ مِٹھا کر کے شکریہ ادا کیا ۔  اس پر مسرت موقع پر عتیق احمد ضمیر احمد ملا سر ، اکرم بھیا بسی والے ، اعجاز پان والے ، شعبان یاسین انصاری وغیرہ موجود تھے ۔۔۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President (social media)
☎️ 830022622

کوئی تبصرے نہیں: