اداراہء نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام

**


*حافظ عبداللہ مفتی محمد اسمعٰیل قاسمی ( MLA MALEGAON) کی نگرانی میں 50 سےزائید افراد کا بلڈ  سیمپل لیا گیا اور بلڈ گروپ معلوم کیا گیا*
الحمداللہ اداراء نورانیہ اسپورٹس جعفر نگر *سیاسی،سماجی۔تعلیمی۔دینی و طبی* کاموں میں اپنی خدمت بخوبی انجام دے رہا ہے ۔جعفر نگر ہی نہیں پورے مالیگاوں شہر میں لوگ ادارے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔اور ادارہ نورانیہ اپنی محنت اور ذہانت سے اپنے کاموں کا لوہا پورے شہر میں منوارہاہے۔

پاوربل کے مسائل سے لیکر کارپوریش کےمعملاتک۔ سماج میں برائیوں کو ختم کرنے والے اقدامات سے لیے کر طبی سہولیات فراہم کروانے تک۔ لاک ڈاون میں راشن مافیاوں سے لڑکر لوگوں کو ان کا حق دیلانا ہو یا فر آنگن واڑی مافیاوں سے مہیلا بال وکاس یوجنا کا فائدہ عام عوام کو پہنچا نا ہو ۔ تبریز کے ساتھ ہوے ظلم کے خلاف احتجاج ہو یا پھر NRC اور CAA.  جیسے کالے قانون کے خلاف حکومت وقت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ہمارے علمائے کرام کے ساتھ صف اول میں موجود رہنا ہو۔یا پھر کرونا مکت مہم میں حصہ لیکر مہم کو کامیاب بنانا ہو حتی کی ہر وہ کا جو سماج ۔قوم وملت اور انسانیت کو فائدہ پہنچے ایسے تمام کاموں میں صف اول میں اداراہ نظر آتا ہے ۔

اسطرح آج پورے مہاراشٹرا میں لاک ڈاوٴن کے سبب تمام بلڈ بینکوں میں خون کے اسٹاک کی کمی ہونے کے سبب مریضوں کی موت اور ہونے والی تقلیفوں کو مد نظر رکھتے ہوئے *حکومت مہاراشٹرا* بھی تمام ڈونر حضرات سے اپیل کر ہی ہے۔کہ خون کا عطیہ دیں۔

تاکہ مصیبت زادہ لوگوں کی مدد ہوسکے ۔ ان تمام وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارے نورانیہ اسپورٹس۔اداراے سنگھانیہ اسپورٹس۔فرینڈ شپ ہوڈ گروپ اور نوجوانان جعفر نگر کی  ایک مشورتی میٹنگ بروز *جمعہ مورخہ 18 دسمبر 2020*  کو لی گی جس میں تمام لوگوں کے مشورے سے اس فصلے پر اتفاق ہو کے.اداراء نورانیہ اسپورٹس کے زیرانصرام ایک نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام کیا جائے۔جس کے ذریعے مریضوں کی مدد کی جائے۔ اور نیک کام میں دیری نہ کرتے ہوئے۔کل کرے سو آج کر اور آج کرے سو اب۔کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ۔اس کام کو آج کی تاریخ میں ہی کیا  جائے۔ 

الحمداللہ اس تعلق سے ایک پروگرام مولانا عمرین چوک گلاپ پارک میں بعد نماز مغرب رکھا گیا جس میں شہر مالیگاوں کے *MLA مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کے فرزند حافظ عبداللہ اور  حاجی خالد سکندر ۔مسعود مولانا کمپاونڈ ۔خادم قوم وملت محمد اسمعٰیل رحمانی* صاحب موجود رہے ۔اور حافظ عبداللہ کی نگرانی میں 50سے زائد افراد کا بلڈ ٹیسٹ لیا گیا جن میں حافظ عبداللہ بھی شامل ہیں اور تمام تمام لوگوں کا بلڈ گروپ معلوم کیا گیا۔اسطرح نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ کا قیام عمل میں آیا ۔

*نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ* کی جانب سے *حافظ عبداللہ۔ حاجی خالد سکند ۔مسعود مولانا کمپاونڈ* کا ہم شکریہ ادا کرتےہیں۔ کہ انھوں نے بہت کم وقت میں اپنے قیمتی وقت کو قوم وملت کی بھلائی کے لیے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے نکالا اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں اللّٰه رب العزت سے دعا ہے کے۔اے اللّٰہ ہمارے بیچ  اتحاد و اتفاق کو قایم رکھ حاسدین کے حسد سے اور دوشمنوں کی شازیشوں سے ہمیں محفوظ رکھ رب العاالمعین ہمیں تیرے بندوں کی خدمت کا ذریعہ بنا۔اور ہمارے کاموں میں اخلاص پیدا فرما اور جب تک زندہ رکھ ایمان پر اسلام پر زندہ رکھ اور اسلام کی سر بلندی کا کام ہم سے لیتا رہے،

*آمین یارب العاالمعین*

. . . . . . . .  فقط
 *صدر واراکین نورانیہ بلڈ ڈونر گروپ*

کوئی تبصرے نہیں: