یو م اقلیتی حقوق

مالیگاؤں : آج ہی کے روز 18 دسمبر 1992 کو اقوام متحدہ کی جانب سے قومی، نسلی، مذہبی اور لسانی اقلیتوں کے حقوق کا اعلان کیا گیا۔ 
اسی مناسبت سے قومی اقلیتی کمیشن نے ہدایت دی کہ وہ  شہریوں کو اپنی ثقافت، زبان، مذہب و روایات وغیرہ کی حفاظت کرنے اور قابل بنانے ۔ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات کو موثر انداز میں بیان کرنے کا پورا حق دیتی ہے۔ اسی لیے ریاست مہاراشٹر نے اقلیتی کمیشن کے ذریعے 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن اخذ کیا ۔
      یومِ اقلیتی حقوق کے چلتے آج ہی اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن شہر مالیگاؤں میں ایک تقریب منعقد کی گئی جو مالیگاؤں شہر صدر محمد اسماعیل صاحب کے ذریعے عمل میں آئی۔ تقریب ضلع ناسک صدر جنید خان سہارا صاحب کی رہنمائی میں کی گئی۔جس میں اقلیتی حقوق کے لیے آگے رہنے والے اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن کے کئی ذمہ داران حضرات موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں: