عظیم الشان کشتی کا شاندار مقابلہ

مالیگائوں: حاجی حلیم استاد کا اکھاڑا للے چوک اسلامپورہ میں3؍ جنوری 2021ء شام ساڑھے 4؍ بجے کشتی کا شاندار مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت اسلامپورہ کی مشہور شخصیت شہباز سیٹھ زر والے کریںگے۔ مقابلہ کچھ اسطرح رہے گا کہ ٹھیکے کی چھوٹی بڑی5؍جوڑ اس کے علاوہ ایک سے ایک بڑھ کر کھڑی کانٹا کشتی ہوگی۔ سب سے شاندار بڑی کشتی مالیگائوں شہر کے نامور پہلوان محمد حسن پنجابی کے پوتے سیف علی پنجابی کا مقابلہ دھولیہ شہر کے مشہور پہلوان میور لوکڑے سے ہوگا۔ لہٰذا اس شاندار کشتی دیکھنے کیلئے شہر کی عوام اور شہرکے فن کشتی سے تعلق رکھنے والے شائقین سے شرکت کی گذارش طارق پنجابی نے کی ہے۔

ليست هناك تعليقات: