پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی پر در پیش مسائل کے حل کے لئے شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی کامیاب نمائندگی پر دھولیہ ڈسٹرکٹ پاور لوم اونرس ایسوسیشن کی جانب سے ہر دل عزیز رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا پر تپاک اسقبال
دھولیہ 24 دسمبر 2020
شہر کی قدیم پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے مخلتف مسائل کے حل کیلئے گزشتہ روز شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد گُل مہر سرکاری ریسٹ پر کیا گیا تھا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کرکے پاور لوم صنعت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا تھا ۔ پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کے حل کیلئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی کامیاب نمائندگی پر آج دھولیہ ڈسٹرکٹ پاور لوم اونرس ایسوسیشن کی جانب سے الفردوس ٹورس کے روح رواں محترم افتخار احمد منا سیٹھ کے فارم ہاؤس پر ہر دل عزیز رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے استقبال کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت محترم حاجی ایوب قلندر صاحب نے قبول کی اور نظامت کے فرائض محمد یوسف المعروف پاپا سر صاحب نے انجام دی ۔ اس پر مسرت تقریب میں پاور لوم اونرس اشوشیسن کی جانب سے جناب یحیی ماسٹر صاحب اور زاہد حسین عبدالحئی صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے ساتھ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کے حل کیلئے کامیاب نمائندگی پر شکریہ ادا کیا ۔ اس پر مسرت تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی کے لئے وہ متعد دفعہ ریاستی وزیرا سے ملاقات کر چکے ہیں اور پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کو حل کرنے کی گزارش کر چکے ہیں جن میں بجلی یونٹ میں ۷۵ پیسے کی کمی سے لیکر پاور لوم صنعت سے جڑے ہوئے کئی اہم موضوعات شامل ہیں ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں جب کچھ کارخانے جاری ہوئے چکے تھے جنھیں بند کروانے کے لئے پولس نے کارخانوں میں گھس کر مزدوروں کو بے رحمی سے مارا تھا جس کی خبر ملتے ہی میں ضلع کلکٹر سے رابطہ قائم کر کے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ میٹنگ کر کے پاور شروع کرنے کی اجازت حاصل کی تھی ۔رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنی آفس پر صبح ۱۰ بجے سے رات ۹ بجے تک موجود رہتے ہیں اگر آپ کو کبھی بھی کسی بھی مسائل پر مجھ سے ملاقات کرنا ہو تو آپ براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے آگے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل حل ہو کیونکہ اس صنعت سے ایک بڑا تبکہ جڑا ہوا ہے جن کی پریشانی میں اپنی پریشانی سمجھتا ہوں جن کے ہر مسئلے کے حل کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں انھوں کہا کہ ان کی ڈائیری میں نمبر ۲ پر پاور لوم صنعت کے فروغ کے لئے لکھا ہے ۔ آج کی اس تقریب میں شہر مالیگاؤں سے تشریف لائے مالیگاؤں پاور لوم اور سائیزنگ اشوشیسن کے صدر محمد یوسف صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں پاور لوم صنعت پر درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کے آخر میں محترم جناب ایوب قلندر صاحب نے اپنے خیالات کا بہترین انداز میں اظہار کیا جس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ذریعے پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی کے لئے بر وقت اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی ۔ تقریب میں موجود تمام احباب کے لئے دھولیہ پاور اونرس اشوشیسن کی جانب سے طعام کا انتظام کیا گیا تھا ۔ آج کی اس پر مسرت تقریب کے صدر محترم حاجی ایوب قلندر صاحب کی اجازت سے تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔
اس پر مسرت تقریب میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے علاوہ دھولیہ پاور لوم اونرس اشوشیسن کے تمام ذمے داران ، پاور لوم مالکان ، پاور لوم مزدور یونین کے ذمے داران ، دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ذمے داران ، امید گروپ کے تمام ممبران اور نگر سیوک موجود تھے ۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule district President ( social media)
☎️ 8830022622
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق