عزیز کلو اسٹیڈیم میں کچرا ڈپو ہرگز نہیں بننے دیا جائے گا مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر سے ملاقات


     عزیز کلو اسٹیڈیم پر کارپوریشن اپنے طور سے وہاں کا کچھ حصہ استعمال میں میں لینے کی تیاری میں دکھائی دے رہی اور وہاں کچرا ڈمپنگ کرنے کا بھی ارادہ چل رہا ہے جس سے عزیز کلو اسٹیڈیم کہ اطراف رہائش پذیر لوگوں کو بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہ چیز صحت کے لیے بھی مضر ثابت ہوگی.
      لہٰذا تمام کرکٹرز اور عزیز کلو اسٹیڈیم کہ اطراف رہائش پذیر سوشل ورکرز و محلہ کے لوگوں سے میری درخواست ہےکہ اس معاملے کو غیر سیاسی طور پر ہمارے بچوں کہ لیے جو آج عزیز کلو اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور مستقبل میں بھی انھیں یہاں کھیلنا نصیب ہو یہ سوچ کر متحد ہو جائیں اور *بروز  بدھ شام میں ٹھیک 4 بجے* کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کر کے عزیز کلو اسٹیڈیم میں کچرا ڈمپنگ کو روکنے کی بات مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر تک پہنچائی جائے.
       ہم اور آپ سب اس بات سے واقف ہیں کہ ہمارے پاس صرف ایک پلے گراؤنڈ اچھا بچا ہوا ہے اور اسے ہمیں کسی بھی حال میں کھونا نہیں ہے.
   *کارپوریشن کمشنر سے میں بدھ کو شام 4 بجے کا وقت لیا ہوں. اور میں ایسا چاہتا ہوں کہ آپ تمام لوگ بھی میرا ساتھ دیں جس سے کمشنر یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ اسٹیڈیم کی جگہ کے بدلے کسی دوسری جگہ ان کے کام کو انجام دیا جائے.*
  *غیر سیاسی طور پر ہمیں متحد ہونا ہے گراؤنڈ پر پارٹی ممبران اپنی اپنی ٹیم میں کھیلتے ہیں اور آگے بھی ہمیں کھیلنا ہے تو مہربانی کریں تمام ٹیم کے کپتان اپنی اپنی ٹیم سے 4 کھلاڑی کو لے کر بدھ کی شام 4 بجے کارپوریشن گیٹ کے سامنے پہنچیں اور ہماری بات مالیگاؤں کمشنر کے پاس رکھیں اور اس کی مخالفت کریں اس بناء پر کہ یہ پلے گراؤنڈ ہے یہاں لوگ اچھی صحت رکھنے کے لیے آتے ہیں بچے بوڑھے نوجوان سب کے لیے ایک اچھی جگہ ہے.*
 *ہم یہ قطعی برداشت نہیں کر سکتے کہ یہاں کوئی گندگی کی جائے جس سے ہماری اور یہاں اطراف کہ رہنے والوں کی صحت پر برا اثر پڑے اور لوگ بیماری میں مبتلاء ہوں.*
*انصاری محمد آمین محمد فاروق*
*صدر سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن*
*تائید و حمایت*
*جمال ناصر گروپ وارڈ نمبر14*
*فیضان رجو.. ادارہ ستارہ ہند ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی*

ليست هناك تعليقات: