(پریس ریلیز )مورخہ 15دسمبر ۲۰۲۰ بروز منگل رات دس بجے دفتر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک ، نیاپورہ میں ایک مختصر نشست مولاناآصف شعبان صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میںسنجری چوک رمضان پورہ آگ متاثرین کے درمیان نیا راشن کارڈ تقسیم کیاگیا۔ اس سے قبل صدر مجلس نے کہاکہ 28 نومبر ۰۲۰ء کو رمضان پورہ میںبھیانک آگ لگنے کی وجہ سے متاثرین کے تمام دستاویزات جل کربھسم ہوگئے تھے ۔ جمعیۃ علما ء سلیمانی چوک کے ذمہ داران نے سب سے پہلے وفد کی شکل میں پرانت آفیسر اور کمشنر سے ملاقات کی ۔ اور یہ بتایا کہ متاثرین کے کاغذات راشن کارڈ، جنم داخلہ ودیگر ضروری کاغذات بناکردیئے جائیں۔ آفیسران نے فوری طور پرجمعیۃ علماء کی آواز پر حکم جاری کرکے کام کا آغاز کروادیا۔ اور آج ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تمام کاغذات جس میں جنم داخلہ ، میت داخلہ او رراشن کارڈ جمعیۃ علماء کے توسط سے فی سبیل اللہ تقسیم کیاگیا۔ صرف سرکاری فیس اداکرناتھی جو کہ جمعیۃ علماء سلیمانی چوک نے اداکردیاہے ۔ آخر میں تمام متاثرین کے درمیان راشن کارڈ تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر مولانا جمال ناصر ایوبی ،مولانا نیاز ملی ، قاری اخلاق احمد جمالی ، حافظ عبدالعزیز رحمانی ، مولاناعبدالرحیم بیتی ، مفتی شاکر اشاعتی ، شاکر سرشیخ ، عتیق سر پاسبان ، ظہیر قیصر ،خلیل ایم ایم مدنی کے علاوہ متاثرین کے اہل خانہ موجود تھے ۔مولانا نیاز احمدملی کی دعا پر پروگرام کااختتام ہوا۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق