اہم و ضروری اطلاع برائے آگ متاثرین ریلیف کمیٹی

شہر مالیگاؤں کے سنجری چوک، رمضانپورہ میں جو آگ کا سانحہ پیش آیا اس میں اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کئی گھر اور  سازو سامان خاکستر ہوئے اور یہاں تک کہ بدن کے کپڑے پر ہی آگ متاثرین کو گھر سے باہر نکلنا پڑا۔
مالی نقصان ذیادہ ہونے کی صورت میں محلہ کے ذمہ داروں نے *اظہار اشرف ریلیف کمیٹی* بنائی اور آگ متاثرین کی مدد کے لئے  ان کے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کا  سامان مہیہ کرنے کے لئے ریلیف اور چندے کا سہارا لیا۔جس میں شہر کی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اب تعمیراتی کام کے لئے اس چندے کی رقم جو کہ 601714 / چھ لاکھ ایک ہزار سات سو چودہ  روپئے ہے شہر کی دو تنظیمیں جنہوں نے تعمیراتی کام کا مکمل بیڑا اٹھایا ہے *آل انڈیا سنی جمعتہ العماء اور رضا اکیڈمی* مالیگاؤں کے ذمہ داروں کے حوالے محلہ کے سرکردہ افراد کے سامنے اظہار اشرف کمیٹی کے ذمہ داروں نے کردی ہے۔
اسطرح اظہار اشرف کمیٹی نے صرف 50 ہزار کی رقم آگ متاثرین کی دیگر ضروریات کے تحت اپنے تابع میں رکھے گی۔اور اس کے علاوہ چندے کی مکمل رقم سے اظہار اشرف کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

فقط۔ *اظہار اشرف ریلیف کمیٹی, سنجری چوک، رمضانپورہ*

ليست هناك تعليقات: