* ....*
*دھولیہ شہر کو پانی فراہم کرنے والے اکل پاڑا ڈیم کا تعمیری کام کمتر معیار کا ہے جس کے لئے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔۔۔*
*ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کا وزیر مملکت برائے پانی سپلائی سنجے بنسوڑے کو مطالباتی میمورنڈم ...*
8 دسمبر 2020
اکل پاڑا ڈیم کا تعمیری کام دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے شہر میں جاری ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر کے لئے تقریبا" 169 کروڑ روپے فنڈ حاصل کیا گیا ہے ۔ ڈیم کے اس تعمیری کام کو مہاراشٹر جیون پردھیکرن کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔اس تعمیری کام کو مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کی شراکت سے کیا جا رہا ہے ۔ اس تعمیری کام کا معاہدہ گھُلے نامی ٹھیکیدار سے کیا گیا ہے ۔اس ڈیم کی تعمیری کام کا آغاز ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن دیکھا یہ گیا کہ اس عرصے میں %20 کام بھی مکمل نہیں ہوا سکا ہے ۔ کام کمتر معیار کا کیا جا رہا ہے اور اس کام میں کمتر مواد استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس ڈیم سے مستقبل میں دھولیہ شہر کو پانی فراہم کیا جائے گا لیکن تعمیری کام کا معیار اتنا کم درجہ ہے کہ اگلے 10 سال تک بمشکل ٹِک سکے گا ۔ اس تعمیری کام کی لاگت میں اضافے کے لئے کام انتہائی سست رفتار سے جاری ہے جو بہت زیادہ الجھنوں اور بے ضابطگیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ میرے دفتر کو اس کام کے بارے میں بہت ساری شکایات موصول ہوئی ہیں اور اس شکایت کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی کا تقرر کرنا چاہئے اور اس کے ذریعے غیر جانبدارانہ تفتیش ہونے تک کام بند کیا جانا چاہیئے اور تفتیش مکمل ہونے تک بِل کی ادائیگی نا کی جائے اور ٹھیکیدار کو بلیک لِسٹ کیا جائے اس طرح کا تحریری میمورنڈم ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے ریاستی وزیر سنجے بنسوڑے صاحب کو دیا ہے ۔ وزیر موصوف نے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کو یقین دلایا کہ ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مطالباتی میمورنڈم میں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ شہر کی نئی اور کچھ پرانی بستیوں میں پانی کی فراہمی کا فقدان لوگوں کو بڑی تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے ۔ شہر کی بڑھتی ہوئی توسیع اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے فنڈز ناکافی ہیں ۔ شہر چاروں طرف شاہراہوں سے گھرا ہوا ہے اور شہر کے چاروں اطراف نئی شہری بستیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کی پریشانی کو مدے نظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کے لئے 5 کروڑ کا فنڈ مختص کیا جائے اس طرح کا مطالبہ وزیر مسٹر سنجے بنسوڑے سے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ نے کیا ہے ۔
*Haleem Shamsuddin*
AIMIM DHULE DISTRICT PRESIDENT (SOCIAL MEDIA)
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق