ممبئی (نامہ نگار) ریاستی حکومت کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے معاون سکریٹری امتیاز قاضی صاحب نے 11 دسمبر کو جی آر جاری کیا ہے۔ جس میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہائی اسکول، جونیئر کالج میں سپاہیوں کے عہدے ریٹائرمنٹ کے بعد ختم کرتے ہوئے منظور عہدوں کے لئے گرامین دیہی علاقوں میں ہر مہینے 5000 ہزار روپے و شہری علاقوں کے لئے در ماہ 7500 روپے اسکولوں کو عطا کیے جاے گیں جس میں سے ان ملازمین کی تنخواہوں گروپ چار ملازمین کی تنخواہوں کو ادا کرنا ہوگا۔اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے جس سے 52000 نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس سے سپاہی کا عہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اسکولوں اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً اس حکمنامہ کو رد کیا جائے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق