رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی نمائندگی کا اثر
شہر کے سول ہاسپٹل میں آئے دن شکایات ملتی رہتی ہیں اسٹاف اور ڈاکٹروں کے نامناسب رویے کی وجہ سے مریضوں کو مختلف پریشانیاں ہوتی ہیں ۔نارمل ڈیلیوری کے مریضوں کو دھولیہ اور پرائیویٹ ہاسپٹل بھیجنا روز کا معمول بن چکا ہے ان تمام پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی *قائد و سامفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب* نے اس سے قبل وزیر صحت راجیش ٹوپے صاحب سے ملاقات کی تھی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور وقتا فوقتا سول ہاسپٹل کا دورہ کرکے ڈاکٹروں کو اپنے فرائض کے تئیں ایمانداری برتنے کی ہدایت دیتے رہے پندرہ دن پہلے سول ہاسپٹل کی انتظامیہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں معروف سماجی خادم و رکن انتظامیہ کمیٹی سول ہاسپٹل شفیق اینٹی کرپشن نے میٹنگ میں تمام باتوں کو رکھا تھا اور مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمل آوری ہوئی اور سول ہاسپٹل کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر کشور ڈانگے اور او پی ڈی کے انچارچ ڈاکٹر مہالے اور ڈاکٹر عارف حنیف نے اٹھارہ ڈاکٹروں کو باقاعدہ نوٹس جاری کی ہے اور ڈاکٹروں کو تنبیہ کرتے ہوئے وقت پر ڈیوٹی پر آنے اور مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق