پترکاروکاس فائونڈیشن کے مقامی صدارت کیلئے انور خان اور الیکٹرانک میڈیا کا انتخاب

 


 پترکاروکاس فائونڈیشن کے مقامی صدارت کیلئے انور خان اور الیکٹرانک میڈیا کا انتخاب
    مالیگائوں (نامہ نگار)/بمبئی اور ریاست بھر میں صحافتی ادبی اور تعلیمی خدمات کیلئے مشہور جناب محمّد یوسف رانا کے ذریعئے زیر عمل صحافتی تنظیم پترکار وکاس فائونڈیشن جو ریاست بھر میں صحافیوں کے مسائل کو لیکر متحرک ہے ۔۔اب الحمداللہ مالیگائوں میں بھی اس تنظیم کی شاخ شروع کی جارہی ہےجس سے یہاں کے میڈیا نمائندوں کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا ۔مقامی صدارت کیلئے مانوسماچار کے روح رواں انور خان المعروف انّوفٹر صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔جس کا مکتوب محمّد یوسف رانا نے کل صحافیوں کے گیٹ ٹو گیدر تقریب میں انور خان و اراکین کو دیا اور متحرک رہنے کا مشورہ دیا اس موقع پر یوسف رانا سمیت شہر کے سبھی سینئر صحافیوں کا مانو سماچار کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔


ليست هناك تعليقات: