دھولیہ ۔۔ مورخہ ۱۵ نومبر ۲۰۲۰
ادارہ انجمن فروغ تعلیم کے زیر انصرام جاری نیشل اردو ہائی اسکول میں ۱۹۹۵ بینچ کے فارغ طالبات کی جانب سے ۲۵ سالہ عظیم الشان اتصال نو تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت محترم عزیز سر صاحب نے قبول کی ۔ تقریب کی شروعات محمد رضوان صاحب نے تلاوت قران پاک سے کی ۔ محترم خلیل محرم علی سر صاحب نے آپ ﷺ کی شان میں خوبصورت نعت پیش کی ۔ تقریب میں موجود ۱۹۹۵ بینچ کے تمام اساتذہ کرام کی خدمت میں طلبات کی جانب سے شال اور گل پیش کر کے شاندار اسقبال کیا گیا ۔ اساتذہ کرام کی جانب سے محترم حفیظ سر ، محترم ضیاء سر ، محترم شبیر سر ، محترم عزیز سر اور محترم رئیس سر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام طالبات کو پیش قیمتی مشوروں سے نوازہ ۔ طلبات کی جانب سے محمد رضوان ، عبدالرشید ، محمود شیخ اور صوفی انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آج کی اس تقریب کی نظامت کے فرائض عمران سر صاحب نے بخوبی انجام دی ۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شبیر شاہ استاد کے ہاتھوں سے بنا ہوا لذیذ مانڈا سالن اور جاول پیش کیا گیا اس کے علاوہ متعد قسم کے پھل فروٹ پیش کئے گئے ۔ محمد ساجد حمید سردار کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے لئے لذیذ کھیر پیش کی گئی ۔ محمد صوفی انصاری کی جانب سے شامیانہ کا انتظام کیا گیا ۔ آج منعقد اس ۲۵ سالہ عظیم الشان اتصال نو تقریب کی کامیابی کے لئے محمد رزاق وائیرمین ، ذولفقار سر ، رمضان ٹیلر کے گروپ نے بے انتہا محنت کی۔ نیشنل اردو ہائی اسکول کے ۱۹۹۵ بینچ کی جانب سے منعقدہ اس پر وقار تقریب میں تمام طلبہ و اساتذہ کرام نے ایک دوسرے سے ملاقات کر کے اسکول کے زمانے میں گزرے ہوئے دنوں کو یاد کیا ۔ آج کی اس تقریب میں محترم صمد سر صاحب ، محترم ضمیر احمد ملا سر صاحب ، محترم شبیر سر صاحب ، محترم ضیاء سر صاحب ، محترم رئیس سر صاحب ، محترم عزیز سر صاحب ، محترم خلیل ربانی سر صاحب ، محترم حفیظ سر صاحب ، محترم ہارون سر صاحب ، محترم رمضان سر صاحب ، محترم افضال سر صاحب محترم اقبال سر صاحب ، محترم عتیق قاسم صاحب ، محترم عابد بھیا صاحب موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں