پریس نوٹ بغرض اشاعت
ماہ صفر المظفر کے آخری بدھ (چہار شنبہ) کے موقع پر سنی تعزیہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر " باغیچہ" کے پروگرام کا انعقاد کیا. آگرہ روڈ ہائے وے پر چالیس گاؤں پھاٹے کے آگے فارم ہاؤس میں منعقدہ اس باغیچہ کے پروگرام میں محمد زاہد نے حمد و نعت پاک اور منقبت پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا. آخری بدھ کے تعلق سے مختصر خطاب ہوا. اس کے بعد قل شریف پڑھا گیا اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام اجمعین، خلفاء راشدین، صحابہ، شہداء، اولیاء کرام اور بزرگان دین کو ایصال ثواب کے ساتھ ان کے وسیلے سے دعا کی گئی. ممبئی کے پریل میں واقع حضرت نوری میاں کے سلسلے کے خلافت یافتہ صوفی محمد یوسف نوری صاحب نے دعا فرمائی. شفیق حسن، سراج احمد، عمر فاروق، عابد اشرفی، صدام احمد، محمد زاہد، محمد سلیم پیر محمد، عتیق احمد موٹو اور دیگر نے بالترتیب ٹکیہ پاؤ، مالپووہ، قورمہ سالن اور روٹی وغیرہ تیار کیا. حاضرین کی ضیافت کے لئے سہیل احمد، عبدالرحیم، مبین اشرفی، فیصل اشرفی، محمد عاقب، محمد خالد، اکرم لبیک، فیض عالم، امتیاز بابا، اکبر بھائی 42 اور دیگر سرکردہ اراکین سرگرم رہے، جبکہ جمال بھیا، محمد رمضان محمد عباس، عبدالودود سالکی اشرفی، عثمان غنی، الیاس مقادم شروع سے نگرانی کرتے رہے. حالانکہ دیکھنے میں یہ آیا کہ کسی کو کسی کی مہمان نوازی کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ، خود مہمان خود میزبان کے طور پر تمام حاضرین نے باغیچہ کا پورا لطف محسوس کیا. صوفی نورالعین صابری ابن صوفی غلام رسول قادری، الحاج امتیاز سیٹھ صاحب، علی حسن لیڈر، اقبال احمد برلا قریشی، محمد عارف نوری، کاشف سمن، سیٹھ محمد ایوب صاحب، زاہد امین سر، سابق کونسلر کیپٹن پیر محمد، اناؤنسر محمد اسرائیل چھنگو، عبدالرحمن لالے، مصطفیٰ برکتی سر، ببلو ویلڈر، سمیت سو سے زائد سرکردہ شخصیات اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافی حضرات نے شرکت کی. سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے صاحب نے بہت اچھے ڈھنگ سے پورے پروگرام کی تیاری کی تھی جس کے لئے تمام لوگوں نے ان کے ذریعے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی. جاوید انور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ معروف نہیں ہے، اور بارش کی وجہ سے راستہ بھی بہت خراب ہے، اس لئے لوگوں کو یہاں تک پہنچنے میں کافی دشواری ہوئی، اس کے باوجود لوگ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر یہاں آئے، اسی طرح ہزاروں لوگوں نے اپنے دکان، آفس، کارخانے میں فاتحہ خوانی کی، خصوصاً خواتین ماؤں بہنوں نے اپنے گھروں میں آخری بدھ کی فاتحہ دلوائی، ان سب کا سنی تعزیہ کمیٹی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ سب کی نذر ونیاز، فاتحہ اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین ! بجاہ سید المرسلین! ایسی اطلاع سنی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے بغرض اشاعت موصول ہوئی ہے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق