مالیگاوں (نامہ نگار) 28 اکتوبر : این سی پی سے چن کر آئے ہوئے کارپوریٹروں نے مہاگٹھ بندھن کے لوگوں نے جب مجلس میں شمولیت اختیار کی اس کے بعد مجلس میں نہیں جانے والے اور این سی پی میں رہ جانے والے 4 کارپوریٹر عتیق کمال ، شاہد ریشم والا ، صغیر ٹریکٹر والا اور سلیم شمس الضحیٰ ، ان چار لوگوں نے این سی پی میں رہتے ہوئے ڈویژنل کمشنر میں یہ اپیل کی تھی کہ چن کر یہ لوگ این سی پی سے جا چکے ہیں اور ہم لوگ ہی این سی پی میں بچیں ہیں اسلئے ہمیں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دیا جائے ، اسوقت تو عتیق کمال کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دے دیا گیا مگر گٹ نیتا شان ہند ہی رہی ، بلند اقبال کے وصال کے بعد اس قانونی لڑائی کا آج آخری مرحلہ تھا ، آج کارپوریشن کو ڈیویژنل کمشنر کی جانب سے لیٹر موصول ہوا کہ قانونی طریقے سے شان ہند ہی مہا گٹھ بندھن کی اپوزیشن لیڈر ہونگی ، اس طرح کا لیٹر موصول ہوتے ہی آج مقامی میئر طاہرہ شیخ رشید نے شان ہند کو مذکورہ لیٹر دیا وہی لیٹر متعلقہ محکموں کوبھی دیا گیا ، فی الحال عتیق کمال کو 4 بجے تک آفس خالی کرنے کا سرکاری مکتوب دیا گیا ہے ، اس بات کو لیکر مہا گٹھ بندھن میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا ۔ بہر حال اس قانونی لڑائی میں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق