بارہ ۔ربیع الاوّل کے موقع پر جیل بھرو تحریک اٹل!!! رضوان بیٹری والا


مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) رات دن  اٹھتے بیٹھتے اور سوتے جاگتے  ترقی ترقی کا نعرہ لگانے والا اور شہر کو چونا لگانے والا بر سر اقتدار گروپ عوام کو بنیادی سہولیات کب فراہم کرے گا؟ عوام گندگی اور خراب روڈ و راستوں سے پریشان ہے شہر کو سنگاپور بنانے کا وعدہ کرنے والی اولین خاتون میئر کی بے حسی اور نا اہلی کب ختم ہوگی؟ شہر کی اہم اور مصروف ترین مشرقی اقبال روڈ اپنی خستہ حالی کی وجہ سے عوام میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے
ترقی کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں نے کتنی ہی دفعہ مشرقی اقبال روڈ کے نام پر بل نکال کر مالی فائدہ حاصل کیا مگر آج بھی مشرقی اقبال روڈ اپنی خستہ حالی کا ماتم کر رہی ہے اور ہر وقت ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو آئینہ بتا رہی ہے. مشرقی اقبال روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے جنازہ لے کر چلنے والوں کو اپنی جان کی حفاظت کرنی پڑتی ہے معصوم بچوں کو اسکول جانے میں حد درجہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی بچے حادثات کا شکار ہوئے اور شہر کے ہر فرد کو چاہیے وہ ایک نمبر شہری ہو دو نمبر شہری ہو یا آخری نمبر شہری ہو سب کے سب اسی روڈ سے گزرتے ہیں. ان کے رشتہ داروں کا بھی انتقال ہوتا ہے وہ بھی اسی قبرستان میں دفن کرتے ہیں ان تمام چھوٹے بڑے لیڈروں کو اسی روڈ سے گزرنا پڑتا ہے پر افسوس کسی کو اس روڈ کی درستی کے لئے کوئی علم نہیں ہوتا انہیں تمام باتوں کے مثبت حل کے لئے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے رضوان بھائی بیٹری والا نے آج صبح گیارہ بجے شہر اے ایس پی کھانڈوی صاحب کے ساتھ میٹنگ کی اس میٹنگ میں مشرقی اقبال روڈ کے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے معاملے میں اور روڈ کی تعمیر میں کافی دیر تک نوک جھونک اور گفتگو کی اسی مسئلے کو لے کر رضوان بھائی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کارپوریشن پہنچتے ہوئے کمشنر دیپک کاسار کو ایک تحریری مکتوب دیا اس شکایتی مکتوب میں لکھا تھا کہ اگر شہر کے کچھ حساس علاقوں سے ناجائز تجاوزات  نہیں ہٹائے گئے تو مالیگاؤں عوامی پارٹی ١٢ ربیع الاوّل کے دن جیل بھرو تحریک شروع کرے گی. اگر اس بیچ کسی طرح کی انہونی پیش آتی ہے تو اس کی ذمہ داری پولس ڈپارٹمنٹ اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن محکمہ کی ہوگی. رضوان بیٹری والا کی تفصیلی گفتگو اور مطالبات پر کمشنر نے جلد عمل آوری کا تیقن دیا. اس موقع پر، چھوٹا عتیق، عابد خان،
حفیظ ناولٹی، اسحاق ایم بی اے، 
ماجد صابر، جواد عتیق کمال، محی الدین آن لائن، مدثر اسلامیہ، عمران ماما، رئیس لنگڑا، سلمان بھانجا، ریحان، ہینڈسم، عابد رکشا، وکیل بسی والا، شفیق اقبال(متھن)، نوجوانان مسلم نگرA، مسلم نگر B، کشمیر نگر، شفیع آباد، اجتماع نگر
عبداللہ نگر، مولوی عثمان پورہ، نیا پورہ اور سروے نمبر 156 کے سینکڑوں نوجوانان موجود تھے. 
جیل بھرو تحریک کی حمایت کا سلسلہ شروع. ١٢ ربیع الاوّل کے روز ہونے والی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے....... مالیگاؤں شہر کو حادثات سے پاک کرنے کے لیے....... مالیگاؤں شہر کو آلودگی سے نجات دلانے کے لئے....... ہمارے مرحومین کے جنازے کو آسانی سے قبرستان لے جانے کے لیے....... جمعہ کے روز ہونے والی جیل بھرو تحریک میں شہریان زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں.

ليست هناك تعليقات: