مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی جانب سے شان ہند کی کوششوں سے 2 مہینے کا وظیفہ ملا.

اپوزیشن لیڈر شان ہند نے سینکڑوں مرد و خواتین کے ساتھ علامتی دھرنا دیا


مالیگاؤں 29 اکتوبر 2020 بروز بدھ : مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا جو کہ 65 سالہ بزرگ، بیوہ، تلاق شدہ، معذور افراد کیلئے سرکاری وظیفہ دلانے کا کام نیز سرکاری فیس پر نئے لوگوں کے فارم بھرنے اور اُن کو مدد دینے کا کام برسوں سے *ساتھی نہال احمد صاحب* اور اُن کے بعد *ساتھی بلند اقبال صاحب* کام کیا کرتے تھے. جنتادل کے لیڈران کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جنتادل سیکولر کار گذار صدر *شان ہند نہال احمد صاحبہ* متحرک ہے. شان ہند صاحبہ گذشتہ روز پرانت آفیسر، تحصیل دار آفیسر سے ملاقات کرکے کہا کہ مستحقین کو وظیفہ 4 مہینے سے نہیں ملا اور 8 مہینے سے داخل نئے عریضے اب تک منظور نہیں ہوئے جس پر آفیسران نے کہا کہ 26 اکتوبر تک وظیفہ مستحقین کو دے دیا جائے گا لیکن 26 اکتوبر گزر جانے کے بعد بھی جب وظیفہ مستحقین کو نہیں ملا تو آج شان ہند نہال احمد صاحبہ سیکڑوں مرد و خواتین کے ہمراہ پرانت آفس کے دالان میں دھرنا دے دی. جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پرانت آفیسر فوری طور پر اکاؤنٹنٹ سے کال کرکے وظیفہ ریلیز کرنے کو کہا. اور شان ہند کو پرانت آفیسر نے کہا کہ کل دوپہر تک جولائی اور اگست 2 مہینے کا وظیفہ مستحقین کے بینک کھاتے میں تقسیم ہوجائے گا. اسی کے ساتھ 8 مہینے سے داخل عریضوں کو منظوری نہ ملنے پر کہا کہ میں تحصیلدار کو آرڈر کرتا ہو جلد ہی میں عریضوں کی جانچ کرکے منظوری کا مرحلہ کیا جائے گا. اس موقع پر موجود مرد و خواتین نے شان ہند صاحبہ کا شکریہ ادا کئے. آج کے دھرنے نما وفد میں شان ہند کے علاوہ محمد مسلم ڈھانڈے، سلیم گڑبڑ، ہارون ماسٹر، امتیاز احمد، اشتیاق احمد للو، عبدالرحمٰن انصاری، امجد خان، کتاب النساء سابق کارپوریٹر، ذکیہ آپا، طاہرہ بی، رضیہ خالہ، سُدھیر ساڑنکے وغیرہ شامل تھے.
*پریس ریلیز*
سہیل عبدالکریم
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

ليست هناك تعليقات: