راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان نے وزیر تعلیم تعلیم ورشا گایکواڈ سے اساتذہ کی بھرتی کے لئے خصوصی ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلی کو بھی دیا مطالباتی محضر۔
ممبئی: (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر تعلیم اور موجودہ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور این سی پی خواتین کانگریس کی قومی صدر محترمہ ڈاکٹر فوزیہ خان میڈم کو وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ نے یقین دلایا کہ ٹیچر بھرتی میں اردو میڈیم امیدواروں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک نہیں کیا جائے گا، اس ضمن میں ڈاکٹر فوزیہ خان نے 21 اکتوبر کو منترالیہ میں وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم سے خصوصی ملاقات کر محضر نامہ پیش کیا۔اور میڈم کی جانب سے وزیر اعلی محترم ادھو ٹھاکرے صاحب، نایب وزیر اعلی محترم اجیت دادا پوار صاحب کو بھی مطالباتی محضر نامہ دیا گیا۔عیاں رہے کہ 12 اکتوبر کو اکھل بھارتیہ اُردو شِکشک سنگھ11138 کی جانب سے بانی تنظیم ساجد نثار احمد کی قیادت میں فوزیہ خان سے پربھنی میں ملاقات کر محضر نامہ دیا گیا تھا۔مطالبہ تھا کہ پوتر پورٹل کے توسط سے 2017 میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 12147 آسامیوں کا اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں سے صرف 5822 امیدواروں کو ہی ریاست میں منتخب کیا گیا۔ جس میں اردو میڈیم کے لئے 966 آسامیوں میں سے صرف446 آسامیاں پر کی گئی اور تقریباً 520 اردو میڈیم آسامیاں فی الحال پر نہیں کی گئی۔اور دوسرا مطالبہ جلد از TAIT امتحان کی تاریخ ڈکلیئر کی جائے۔فوزیہ خان کی جانب سے وزیر اعلی، نایب وزیر اعلی، وزیر تعلیم سے نمایندگی پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے ساجد نثار احمد نے شکریہ ادا کیا ہے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق