جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دن یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

جـو جان مانگو تو جان دینگے
جـو مال مانگو تــو مال دینگے
مگر نہ ہـوگا یہ ہم سے ہــرگز کــہ
نبــی کا جاہ وجلال دینگے
آج مورخہ 26 اکتوبر بروز پیر بعد نماز ظہر آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء کی جانب  ایک ہنگامی مٹینگ خانقاہ کاملیہ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں منعقد کی گئی.قاضی شہر  حضرت علامہ مفتی واجد علی صاحب یارعلوی کی صدارت منعقدہ مٹینگ میں جشن اور جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺ کے تعلق سے غور خوض کیاگیا. اسی طرح فرانس میں ہمارے آقا  ﷺکا جو گستاخانہ کارٹون بنایا گیا. اور وہاں کی پاگل حکومت اور وہاں کے صدر نے جس طرح اس کا کارٹون کو بلڈنگوں اور چوراہوں پر لگانے کی بات کررہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور یہ طے کیا گیا 30 اکتوبر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا جائے. اس ہنگامی مٹینگ میں حضرت مولانا عبدالحئ نسیم القادری . الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ. قاری ہارون رضوی. حافظ سراج رضوی. صوفی نورالعین صابری. عرفانی آمدنی. سیٹھ اکبر اشرفی. صوفی مختار احمد شمشی. جاوید انور. رئیس رضوی. نصیر احمد انصاری. حاجی محمد رضوی. عقیل کرانتی صاحبان شریک رہیں.
آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء مالیگاؤں کی جانب سے گذارش کی جاتی ہیکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر غریبوں یتیموں مسکینوں کی مدد کریں اور ہاسپٹل میں مریضوں کو فل فروٹ تقسیم کریں.

کوئی تبصرے نہیں: