مالیگاؤں( نامہ نگار): انجنیئرنگ اسکولوں میں داخلہ کیلئے لازمی جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن ( جے، ای ،ای ) مختلف زبانوں کے علاقوں کے طلبا کیلئے مزید آسان بنایا جانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے کیا ہے ۔میڈ یا خبروں کے مطابق مرکزی وزیر تعلیم محترم ڈاکٹر رمیش پوکھریال صاحب نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انجنیر نگ اسکولوں میں تعلیم کے خواہشمند طلبا کو سہولت دیتے ہوئے جے، ای ای امتحان اب ریاست اور علاقے کی مادری زبانوں میں لئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں وزیر موصوف نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا حوالہ دیا جس کے تحت ۵ ویں جماعت سے لیکر ۸ ویں جماعت تک مادری زبان میں نصاب تعلیم کی سفارش کی گئی ہے فی الحال جے ای ای ( مین ) امتحان في الوقت ہندی ، انگریزی اور گجراتی میں لئے جاتے ہیں۔ اردو کا اس میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ اساتذہ کا بیباک ترجمان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے مرکزی و ریاستی حکومت سے جے ای ای امتحان اردو زبان میں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس سے کچھ حد تک اردونصاب تعلیم کے کثیر تعداد میں اردو داں طلبا کو فیضیاب کیا جا سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں