ماینارٹی اسکالرشپ اسکیموں کی عریضہ کرنے کی معیاد31 دسمبر تک اضافہ کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مرکز سے مطالبہ

۔

نی دہلی( نامہ نگار): منسٹری آف ماینارٹی افیرس گورنمنٹ آف انڈیا کے زیر انصرام اقلیتی سماج کے طلباء کے لئے جاری پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ اسکیموں کے لئے آن لائن، فریش اور رینول عریضے کرنے کی معیاد میں دو مہینے کا اضافہ کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 تک کی جائے یہ تحریری مطالبہ اساتذہ کا بیباک ترجمان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی جانب سے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے گورنمنٹ آف انڈیا کے منسٹری آف ماینارٹی افیرس سکریٹری محترم پرمود کمار داس صاحب اور  جواینٹ سکریٹری محترمہ نیوا سنگھ، سے کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ امسال منسٹری آف ماینارٹی افیرس گورنمنٹ آف انڈیا کے 14 اگست 2020 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماینارٹی اسکالرشپ اسکیموں کے آن لائن عریضے کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 ہے۔ مگر کرونا وائرس کی وجہ سے فی الحال اسکولیں بند ہے آف لائن و آن لائن درس و تدریس جاری ہے۔ اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تینوں اسکالرشپ اسکیموں کی عریضہ کرنے کی معیاد کو 31 دسمبر 2020 تک بڑھایا جائے۔ ایسا مطالبہ ریاستی صدر محبوب تامبولی، جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد، خاتون شاخ ریاستی صدر ناہید خاتون نے مرکز سے کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: