فریڈم الیون سوسائٹی ‏امتیاز کمال کارگزار صدر۔ ‏شکیل ‏ہوٹل والے سرپرست

*شکیل احمد ہوٹل والا صاحب، سرپرست، امتیاز کمال صاحب کارگزار صدر، ہلال انور صاحب نائب صدر فریڈم الیون اسٹار اسپورٹس ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی منتخب*

*جن کے خوں میں تھی تمازت سرخرو ہوتے گئے ۔۔۔*
*فرض تھا جو اہل حق پر وہ ادا ہونا ہی تھا*

*آپ لوگوں نے مجھے سوسائٹی کا سرپرست بنایا ہے لیکن میں سرپرست نہیں بلکہ ایک خادم بن کر آپ لوگوں کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرونگا۔ شکیل ہوٹل والا*

*جس امید کے ساتھ مجھے سوسائٹی کا حصہ بنایا گیا ہے میں اسے بڑھ کر آپ کی امید پر کھرا اترونگا۔ امتیاز کمال*

*خدمت خلق میرا شوق رہا ہے اب آپ لوگوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا جو میرے لئے خوشی کا مقام ہے۔ ہلال انور*

2 اکتوبر بروز جمعہ رات نو بجے حبیب لانس میں *فریڈم الیون اسٹار اسپورٹس ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے صدر جناب حاجی محمد انیس شاہ صاحب(کارپوریٹر)* کی صدارت میں ایک میٹنگ رکھی گئی جیسا‌ کے پچھلی مٹینگ میں یہ طے کیا گیا تھا کہ سوسائٹی میں دو نئے ممبران کو بڑھنا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک سرپرست کا بھی انتخاب کرنا ہے سوسائٹی ھذا کے سکریٹری *جناب ندیم نعیم صاحب* کے جانب سے دو نئے ناموں کی تجویز رکھی گئی جب کہ بہ حیثیت سرپرست *جناب شکیل ہوٹل والا صاحب* کا نام پیش کیا گیا اور اسے بھی تمام ممبران نے منظور کیا جسں میں دو نئے ممبران میں پہلا نام مالیگاؤں شہر کی معروف شخصیت مشہور سوشل ورکر *جناب امتیاز کمال صاحب* اور دوسرا  مالیگاؤں شہر کے بیباک سوشل ورکر و خاموش سماجی خدمت گار *جناب ہلال انور صاحب* نام پیش کیا جسے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کیا سوسائٹی کے نائب صدر *جناب اشفاق کلیم صاحب* اور خازن *جناب اہراہیم مختار انقلابی* نے سوسائٹی کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور صدر موصوف *جناب حاجی محمد انیس شاہ صاحب* کے ہاتھوں تینوں صاحبان کی شال و گل پوشی کی گئی جب کہ اس مٹینگ میں  نظامت کے فرائض *جناب احمد نعیم صاحب* نے انجام دی  رات تقریباً 11بجے صدر موصوف کے اجازت پر *مزمل MBA صاحب* کے شکریہ کے ساتھ مٹینگ اختتام کو پہنچی۔۔۔۔۔

ليست هناك تعليقات: