‎ ‎ ‎چولہے برتن کے ساتھ احتجاج کی تیاری ساتھی مستقیم ڈگنٹی کا اعلان ‏


مالیگاؤں شہر کی تاریخ میں پہلی بار چولہے برتن 
یہ شہر احتجاج ہے خاموش مت رہو 
حق بھی نہیں ملیگا تقاضہ کئے بغیر 

مالیگاؤں شہر وارڈ نمبر 14محمد آباد کے اہم اور سنگین پانی کی نکاسی کے مسائل اور اسکے مثبت حل کیلئے محمدآباد متحدہ کمیٹی کے سرپرست سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی کی قیادت میں اور ساتھی مستقیم ڈگنٹی کی نمائندگی میں ایک تاریخی چولہے برتن کے ساتھ احتجاج ہونے جارہا ہے اسی پس منظر میں 
3اکتوبر بروز سنیچر کو رات میں 9بجے ایک ہنگامی مٹینگ منعقد کی گئی جسکی صدارت محمد آمین بھیا اڈے والے نے کی۔ سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی نے محمد آباد کے پانی کی نکاسی کی جاری جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے 9اکتوبر کو پورے اتحاد کیساتھ ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔ابتدا میں محمد سلطان تانے ماما ،شہزاد اختر ماسٹر ،نے مسائل کے حل اور احتجاج ہی آخری حل ہے اس بات کو لوگوں تک پہچایا ۔اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل وگذارش کیا۔
آخر میں مستقیم ڈگنٹی صاحب نے جاری جدوجہد اور کارپوریشن کی نمائندگی کے حوالے سے کہا کہ اگر 8اکتوبر کوہونے والی مٹینگ میں ہمارے مسائل کا مثبت حل نہیں نکالا گیا تو محمد آباد کے ہر فرد ،مائیں بہنیں اور بچوں سمیت چولہے برتن کیساتھ کارپوریشن میں احتجاج کرینگے اور یہی ہمارا آخری راستہ ہے اور انشااللہ اس ہونے والا یہ احتجاج رنگ لائے گا 
محمدآصف بنداس نے احتجاج کو تاریخی بنانے اور مسئلے کے مثبت حل کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی حاضرین کے شکریہ کے ساتھ آصف بنداس نے مٹینگ ملتوی ہونے کا اعلان کیا 
آئیے 9اکتوبر بروز جمعہ کو مالیگاؤں شہر کی تاریخ میں پہلی بار چولہے برتن کیساتھ ہونے والے احتجاج میں وارڈ نمبر 14کی اور شہر کی سوج بوجھ رکھنے والی باشعور عوام سے گذارش ہیکہ احتجاج کا حصہ بنیں 
ایسی گذارش محمد آباد متحدہ کمیٹی کی جانب سے اور ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب کے اعلان سے کی گئی ہے 
یاد رہے 9اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 3بجے چولہے برتن کیساتھ کارپوریشن میں احتجاج

ليست هناك تعليقات: